اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کے بعد وزارت عظمیٰ اور پارٹی سربراہ کے طور پر اسد عمر کا نام سامنے آگیا، نجی ٹی وی پروگرام میں معروف صحافی و اینکر پرسن کاشف عباسی کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں معروف صحافی و اینکر پرسن کاشف عباسی نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد عمر سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ اگر عمران خان پیچھے ہٹتے ہیں تو
ان کے بعد آپ کا نام سامنے آرہا ہے جس پر اسد عمر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو پیچھے ہٹیں تو 10یا 15سال بیت چکے ہوں گے تب دیکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ میں نا اہلی کیسز کا سامنا ہے اور سیاسی تجزیہ کار اس حوالے سے امکان ظاہر کر رہے ہیں کہ عمران خان کو بھی کسی سخت فیصلے کا سامنا کر سکتا ہے اور اس حوالے سے تحریک انصاف کے حلقوں میں اندرون خانہ یہ بحث زیر موضوع ہے۔معروف صحافی و تجزیہ کار کاشف عباسی کا اسد عمر سے یہ سوال بھی اسی تناظر میں کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ میں نا اہلی کیسز کا سامنا ہے اور سیاسی تجزیہ کار اس حوالے سے امکان ظاہر کر رہے ہیں کہ عمران خان کو بھی کسی سخت فیصلے کا سامنا کر سکتا ہے اور اس حوالے سے تحریک انصاف کے حلقوں میں اندرون خانہ یہ بحث زیر موضوع ہے۔معروف صحافی و تجزیہ کار کاشف عباسی کا اسد عمر سے یہ سوال بھی اسی تناظر میں کیا گیا تھا۔۔انہوں نے اس حوالے سے مزید کیا کہا ۔۔۔ویڈیو ملاحظہ کریں!