ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان کی سابق معروف موبائل کمپنی انسٹا فون قوم کے کتنے ارب روپے کھاگئی؟انسٹا فون کمپنی کس کواور کس نے ’’مفت‘‘ میں دیدی؟ ناقابل یقین انکشافات

datetime 27  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی )پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین پی ٹی اے نے انکشاف کیا کہ بند ہو جانے والی ٹیلی کام کمپنی انسٹا فون کے ذمہ 22ارب روپے واجب الادا ہے، یہ رقم حاصل کرنا اب ممکن نہیں ہے،کمپنی مفت میں العارفین والوں کودیدی گئی مگر انہوں نے بھی اسے نہیں چلایا ،کمپنی کا لائنسنس سپریم کو رٹ نے معطل کردیا ہے ، 22ارب میں سے 13ارب بقایاجات اور 9ارب روپے جرمانہ کی رقم ہے،

چیئرمین پی ٹی اے نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملک بھر میں موبائیل براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 4 کروڑ 21 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، موبائیل براڈ بینڈ کے باعث پاکستان میں پہلا برانچ لیس بینکنگ نظام سم سم قائم ہو گیا ہے، موبائیل براڈ بینڈ صارفین کی تعداد میں 185 فیصد سالانہ کے حساب سے اضافہ ہو رہا ہے، اسوقت سالانہ 74 ہزار ٹیرا بائیٹ ڈیٹا استعمال ہو رہا ہے، پی ٹی اے کا گمراہ کن، جعلی فریب، اور دھوکہ دہی پر مبنی لمبا چوڑا اشتہار پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے پی ٹی اے کے لمبے چوڑے اشتہار کو نکاح نامہ قرار دے دیانکاح نامہ کی بات پر کمیٹی اجلاس کشت زعفران بن گیا، شکایات اندارج کے لیے ای میل اور فون نمبرز کی تفصیلات پی ٹی اے نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کو دے دیں،چیئرمین کمیٹی سید خورشید شاہ نے کہا کہ 14 کروڑ جو سبسکرائبر ہیں وہ مہینے میں ایک سو روپے کا کارڈ الیں تو 25 فیصد ٹیکس کٹوتی کے بعد ماہانہ 35 ارب اور سالانہ سوا چار سو ارب آپکے پاس آتے ہیں، ٹیکس کا طریقہ کار نکال کے مجھے دے دیں،پی ٹی سی ایل ملازمین کی پنشنز کا معاملہ بھی بتائیں، پی ٹی سی ایل کے کن ملازمین کو کتنی پنشن ملی کس کو کیا پراپرٹی ملی،، پبلک اکاونٹس کمیٹی نے تمام تفصیلات اگلے اجلاس میں طلب کر لیں ،کمیٹی نے پی ٹی اے کے90 کی دہائی کے زیر التوا آڈٹ اعتراضات ذیلی کمیٹی کے سپرد کر دیئے۔پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سید خورشید شاہ کی زیر صدارت ہوا ۔

اجلاس میں چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اسماعیل شاہ کی ادارہ کی کارکردگی پر بریفنگ دیتے ہوئے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ ملک میں موبائل صارفین کی تعداد 14 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے،ملک کے 72 اعشاریہ 4 فیصد حصے میں ٹیلی کام سروسز دستیاب ہیں۔سی پیک کے تحت راولپنڈی سے خنجراب تک 820 کلومیٹر کی فائیبر آپٹک بچھائی جا رہی ہے،پاکستان میں اسوقت پانچ سب میرین کیبلز استعمال ہو رہی ہیں۔ موبائیل براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 4 کروڑ 21 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے،

موبائیل براڈ بینڈ کے باعث پاکستان میں پہلا برانچ لیس بینک سم سم قائم ہو گیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی اے موبائیل براڈ بینڈ صارفین کی تعداد میں 185 فیصد سالانہ کے حساب سے اضافہ ہو رہا ہے، اسوقت سالانہ 74 ہزار ٹیرا بائیٹ ڈیٹا استعمال ہو رہا ہے،موبائل فونز کی چوریاں کم کرنے کیلئے نیا سسٹم لایا جا رہا ہے۔ چیئرمین پی ٹی اے چوری شدہ موبائیل فونز کا آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل ہو بھی جائے تو استعمال نہیں ہو سکے گا،موبائل کمپنیوں کو مشترکہ ٹاورز استعمال کرنے کا پابند بنایا جائے گا،

اوبر اور کریم ٹیکسی سروس کی کامیابی موبائیل براڈ بینڈ کی مرہون منت ہے، ہمیں احساس ہے کہ جدید ٹیکسی سروس سے عام ٹیکسی ڈرائیور متاثر ہو رہے ہیں، عام ٹیکسی ڈرائیورز کو بھی اس سروس میں شمولیت کا موقع دیا جائے گا، بند ہو جانے والی ٹیلی کام کمپنی انسٹا فون کے ذمہ 22 ارب روپے واجب الادا ہے،پی اے سی نے پی ٹی اے کے 1990 سے زیر التوا آڈٹ اعتراضات ذیلی کمیٹی کے سپرد کر دیئے، چیئرمین پی ٹی اے نے کمیٹی کو مزید بتایا کہ سوشل میڈیا ویب سائٹس ہماری لائسنس یافتہ نہیں ہیں،

سوشل میڈیا کے ذمہ داری سے استعمال پر شعور اجاگر کرنے کیلئے یونیورسٹیز اور ایچ ای سی سے رابطہ کیا ہے، چیئرمین سینیٹ کے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو ایک دن میں بند کروا دیا تھا، جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو صارفین خود بہتر طریقے سے بند کروا سکتے ہیں۔ پی ٹی اے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ ٹیلی کام سیکٹر سے گزشتہ مالی سال کے دوران 160 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی اے نے کمیٹی کوبتایا کہ شہروں میں موبائل سگنلز غیر ضروری جیمرز کت باعث متاثر ہوتے ہیں۔

موبائل پر غیر ضروری اشتہارات بند کروانے کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں کمیٹی نے پی ٹی اے کا گمراہ کن، جعلی فریب، اور دھوکہ دہی پر مبنی لمبا چوڑا اشتہار پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے پی ٹی اے کے لمبے چوڑے اشتہار کو نکاح نامہ قرار دے دیانکاح نامہ کی بات پراجلاس کشت زعفران بن گیا ، شکایات کے اندارج کے لیے بھی پی ٹی اے نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کو تفصیلات دے دیں۔

شکایات اندارج کے لیے ای میل اور فون نمبرز کی تفصیلات پی ٹی اے نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کو دے دیں،چیئرمین کمیٹی سید خورشید نے کہا کہ14 کروڑ جو سبسکرائبر ہیں وہ مہینے میں ایک سو روپے کا کارڈ لیں تو 25 فیصد ٹیکس کٹوتی کے بعد ماہانہ 35 ارب اور سالانہ سوا چار سو ارب آپکے پاس آتے ہیں، ٹیکس کا طریقہ کار نکال کے مجھے دے دیں،

پی ٹی سی ایل ملازمین کی پنشنز کا معاملہ بھی بتائیں، پی ٹی سی ایل کے کن ملازمین کو کتنی پنشن ملی کس کو کیا پراپرٹی ملی،پبلک اکاونٹس کمیٹی نے تمام تفصیلات طلب کر لیں جبری ریٹائر جن کو کیا گیا جنہوں نے گولڈن ہینڈ شیک بھی نہیں لیا انکا کیا کیاگیا کمیٹی کو بتائیں

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…