پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

قسم کھا کر کہو کہ کبھی جوا نہیں کھیلا؟ حنیف عباسی کے کپتان اور پنڈی بوائے پر کڑے وار کیا کچھ کہہ گئے؟ثابت کروں گا کہ یہ۔۔شیخ رشید بھی ڈٹ گئے

datetime 27  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کا جھوٹ پکڑا گیا، نمبر 2کیا ہوتا ہے سامنے لائیں گے، شیخ رشید کو 10ارب ہرجانے کا نوٹس دیا ہے ، الزامات عدالت میں ثابت کرنا ہونگے، بھاگنے نہیں دینگے، حنیف عباسی کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ

شیخ رشید نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے پانچ ججوں کو خریدنے کی کوشش کی جبکہ جے آئی ٹی کے افسران کو بھی آفر کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایسی بات ہےتو آج عدلیہ آزاد ہے اور اس آزاد عدلیہ کیلئے ہم نے جدوجہد کی ہے ،وہ ازخود نوٹس لے۔ انہوںنے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا جھوٹ پکڑا گیا ہے وہ قسم کھا کر کہیں کہ انہوں نے کبھی جوا نہیں کھیلا، نمبر 2کیا ہوتا ہے سامنے لائیں گے۔ انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بزرگ تمہارے بزرگوں سے کیا بات کریں ہمارے بزرگوں کی قبریں 10سال بعد جب کھولی گئیں تو ان کے کفن تک میلے نہیں تھے جبکہ تمہارے بزرگوں کے بارے میں کیا کچھ کہا جاتا ہے۔ انہوں نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اچھے پیرائے میں سیاست کرو نہیں تو ہمیں بھی بتانا پڑے گا کہ تم کیا ہو۔ انہوں نے انتہائی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نہ تو امانت دار ہیں اور نہ ہی صادق ۔ واضح رہے کہ ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی نے منشیات فروش اور دیگر الزامات پر شیخ رشید کو 10ارب ہرجانے کا نوٹس بھیجا ہوا ہے جبکہ عمران خان کی نا اہلی کیلئے بھی ان کی درخواست پر سماعت جاری ہے جبکہ جہانگیر ترین کی نا اہلی کیلئے بھی وہ عدالت میں موجود ہیں۔ دوسری جانب شیخ رشید نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کے بارے میں کچھ بھی غلط نہیں کہا، حنیف عباسی پر منشیات فروش ہونے کے الزام پر قائم ہوں، حنیف عباسی کی جانب سے بھیجا جانے والا نوٹس لال حویلی میں عدالتی اہلکار سے خود وصول کیا، 3 اگست کو عدالت میں پیش ہوکر ثابت کروں گا کہ حنیف عباسی منشیات فروش ہے۔خیال رہےکہ حنیف عباسی کی درخواست پر متعلقہ عدالت نے سماعت کرتے ہوئے شیخ رشید کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 3 اگست کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیاہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…