بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

وزیرداخلہ کو وزیراعظم نے مشاورتی عمل سے کیوں الگ کیا؟چوہدری نثار کے ترجمان حقیقت سامنے لے آئے

datetime 26  جولائی  2017 |

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ تاثر سراسر غلط ہے کہ وزیر داخلہ پارٹی قیادت سے ناراض ہیں اور انہیں منانے کی کوشش کی جا رہی ہے،حقیقت یہ ہے کہ وزیر داخلہ نے چند اہم امور پر پارٹی کی اندرونی میٹنگ میں ایک ایشو پر ایک موقف اختیار کیا جس کے بعد انہیں تمام مشاورتی عمل سے علیحدہ کر دیا گیا۔بدھ کو وزیر داخلہ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے پارٹی قیادت سے ناراض ہونے کا تاثر سراسر غلط ہے۔

ترجمان کے مطابق وزیر داخلہ کا یہ موقف ہے کہ انہیں بتایا جائے کہ ایسا کیوں کر ہوا اور کیا اسکی وجہ انکا وہ موقف ہے جو انہوں نے پارٹی کی اندرونی میٹنگ میں لیا یا پھر اسکی کوئی اور وجہ ہے۔ ترجمان کے مطابق وزیر داخلہ کا یہ بھی موقف ہے کہ جب تک ان معاملات کی وضاحت نہیں ہوتی تب تک مسئلے کو مثبت انداز سے سلجھانے میں دقت رہے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…