لاہور( این این آئی )پنجاب حکومت نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں ناقص کارکردگی والے سرکاری سکولوں کی رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کردی،امتحانات میں لاہور کے سرکاری سکول نو ڈویژنز میں آٹھویں نمبر پر رہے۔اعدادوشمار کے مطابق لاہور بورڈمیں 2لاکھ 26ہزار 619 امیدواروں نے میٹرک کا امتحان دیا جن میں سے ایک لاکھ 67ہزار 131 امیدوار کامیاب ہوئے
اور کامیابی کا تناسب 73 فیصد رہا۔پنجاب نے نو ڈویژنز میں لاہور بورڈ کی کارکردگی آٹھویں نمبر پر رہی۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں ناقص کارکردگی والے سکولوں کی رپورٹ طلب کرلی ہے جس کیلئے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں ۔