پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

وہ اداکارائیں جنہوں نے اپنے بچوں کی تصاویر فروخت کر کے کروڑوں کما لیے حیران کن نام سامنے آگئے

datetime 26  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)دنیا بھر میں فلم انڈسٹری ایک صنعت کا درجہ اختیار کر چکی ہے اور اس شعبے سے وابستہ فنکار چھوٹے سے کردار کے بدلے بھی پیسوں کا مطالبہ کرتے ہیں، موجودہ دور میں مشہور اداکاروں کی ہر چھوٹی سے چھوٹی بات بھی خبر بن کر بکتی ہے

اور بہت سی اداکارائیں بھی اس چیز کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے بچوں کی تصاویر میڈیا میں شائع کرنے کے کروڑوں روپے وصول کرتی ہیں۔امریکا کی مشہور گلوکارہ جینیفر لوپیز نے 2008 میں اپنے جڑواں بچوں ڈیوڈ اورایمی کی پہلی تصویرمعروف پیپلز میگزین کو تقریباً 38 کروڑ روپے میں فروخت کی تھی۔ہالی ووڈ کی معروف جوڑی انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے گھر 2008 میں جڑواں بچوں ناکس لیون اور ویون نے جنم لیا تھا، جولی نے اپنے بچوں کی پہلی تصویر پیپلزمیگزین کو تقریباً 90 کروڑ روپے میں فروخت کی تھی، جڑواں بچوں کے علاوہ اداکار جوڑی نے 4 بچوں میڈوکس، پاکس، زاہرا اور ساحلوکو بھی گود لیا تھا۔ ہالی ووڈ کی یہ مشہورجوڑی 14 سالہ رفاقت کے بعد علیحدگی اختیار کر چکی ہے۔ہالی ووڈ کی نامور اداکارہ اور بزنس وومن جیسیکا البا اور کیش وارن کے گھر 2008 میں ایک خوبصورت بچی آنرمیری وارن کی پیدائش ہوئی تھی، دونوں نے اپنی بچی کی پہلی تصویر اوکے میگزین کو تقریباً 9 کروڑ روپے میں فروخت کی تھی۔ہالی ووڈ کی نامور اداکارہ و گلوکارہ اور مشہورٹی وی شخصیت کرسٹینا آگیولیرا نے اپنے بیٹے میکس لیرون بریٹمین کی پہلی تصویر پیپلزمیگزین کو 9 کروڑ روپے میں فروخت کی تھی۔ہالی ووڈ کی نامور اداکارہ اورماڈل اینا نکول اسمتھ نے اپنی بیٹی ڈینیلین برک ہیڈ کی پہلی تصویر اوکے میگزین کو فروخت کر کے 12 کروڑ روپے وصول کیے تھے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…