اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آج کل انٹرنیٹ کا دور ہے ۔ ہر کام خواہ وہ کسی بھی شعبے کا ہو وہ انٹرنیٹ پر ہی کیا جاتا ہے مگرکیا کریں کہ جب انٹرنیٹ کی رفتار حد سے زیادہ کم ہو اور بس پھر بیٹھے رہیں ایک ، ایک ، دو ، دو گھنٹے یونہی لیپ ٹاپ ہاتھوں میں لئے ۔
مگر قارئین اب آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ گوگل نے ایسا شاندار سافٹ ویئر بنالیا ہے جو انٹرنیٹ کی رفتار کو تیز کردے گا۔ تفصیلات کے مطابق گوگل نے انٹرنیٹ کی رفتار تیز کرنے کیلئے سافٹ ویئر بنالیا ہے۔ گوگل کے اس نئے سافٹ ویئر کا نام ”بی بی آر“ ہے اور دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی سپیڈ بڑھانے کے حوالے سے اس سے بھاری توقعات کی جا رہی ہیں۔اس سے قبل گوگل کی جانب سے “کوئک پروٹوکول“ بھی متعارف کیا جاچکا ہے۔ جبکہ گوگل کروم برائوزر کا بنیادی مقصد بھی ویب سائٹس کو تیزی سے لوڈ کرنا ہی تھا۔