ممبئی(نیوزڈیسک)پاکستان ٹیم پر تنقید کے بعد رشی کپور کی ایک اور گھٹیا حرکت،دنیا بھر میں ہنگامہ برپا ہوگیا، تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار رشی کپور پاکستان کرکٹ ٹیم پر تنقید کے بعد بھی باز نہ آئے اور اب کی بار تو انہوں نے حد ہی کردی، انگلینڈ اور بھارت کے مابین ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل کے دوران رشی کپور نے ایک ٹویٹ کردی جس پر پوری دنیا میں ہنگامہ برپا ہوگیا، اپنے ٹویٹ میں رشی کپور نے 2002ء کی نیٹ ویسٹ سیریز جیتنے والی بھارتی ٹیم کے کپتان سارو گنگولی
کی شرٹ اتار کر خوشی سے لہرانے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ’’ گنگولی کے اس اقدام کو دہرائے جانے کا انتظار کررہا ہوں‘‘۔ رشی کپور کا اشارہ یقیناًکسی بھارتی خاتون کھلاڑی کی جانب ہی تھا لیکن جب سوشل میڈیاپر ہنگامہ برپا ہوا تو رشی کپور فوراً ہی بیک فٹ پر آگئے اورایک اور ٹویٹ میں کہا کہ’’میں کیا غلط کہا؟میں نے یہ نہیں کہا کہ کوئی خاتون کھلاڑی یہ کرے ،میرا کہنے کا مطلب یہ ہے کہ سارو گنگولی کو ایک بار پھرایساکرتادیکھناچاہتاہوں،آپ لوگوں کا ذہن ہی خراب ہے !۔
Waiting for a repeat of Sourav Ganguly's act on the balcony of The Lords Ground,London,when India beat England 2002 NatWest series final! YO pic.twitter.com/z1XAde3JLb
— Rishi Kapoor (@chintskap) July 23, 2017
WHAT WRONG HAVE I SAID? I DIDNT SAY ANY FEMALE PLAYER SHOULD!I ONLY SAID SOURAV GANGULY SHOULD REPEAT HIS SHOW. YOU HAVE A WRONG MIND DEAR!
— Rishi Kapoor (@chintskap) July 23, 2017