منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی جنگی طیارے کے حملے میں نوازشریف اور پرویز مشرف کی ہلاکت،عین موقعے پر کیا ہوا؟بھارتی اخبار نے مضحکہ خیز دعویٰ کردیا

datetime 24  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آئی این پی)معروف بھارتی اخبار ’’انڈین ایکسپریس‘‘ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ کارگل جنگ کے دوران انڈین ایئرفورس کا جیگوار طیارہ اگلے مورچوں پر گلٹہری سیکٹر میں پاکستانی بیس پر بم گراتے گراتے رہ گیا جہاں نوازشریف اوراس وقت کے آرمی چیف جنرل پرویز مشرف موجود تھے۔

پیر کو بھارتی اخبار ’’انڈین ایکسپریس‘‘کی رپورٹ کے مطابق 1999میں کارگل جنگ کے دوران انڈین ایئرفورس( آئی اے ایف) کا طیارہ اگلے مورچوں پر گلٹہری سیکٹر میں پاکستانی بیس پر بم گراتے گراتے رہ گیا جہاں اس وقت وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل پرویز مشرف موجود تھے ۔رپورٹ کے مطابق انڈین ایئرفورس کے ایک جیگوارطیارے نے اگلے مورچوں پراس وقت ایک پاکستانی بیس کو نشانہ بنانا چاہا جہاں اس وقت نوازشریف اور پرویز مشرف موجود تھے تاہم ایک دوسرے جیگوار طیارے جو اصل بمباری پر عمل کرنے والا تھا نے ہدف کے علاقے سے باہر بم گرایا اور ہدایت ملنے کے بعد بیس سے دور چلا گیا۔نواشریف اور پرویز مشرف 24جون 1999کی صبح 8بجکر 45منٹ پر بیس میں موجود تھے ۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک سرکاری دستاویز میں انڈین ایئرفورس کی جانب سے بم چلانے کی تصدیق کی گئی تھی ۔ بھارت کے سرکاری حکام کی دستاویز کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پہلا جیگوار بیس میں نواشریف یا پرویز مشرف کی موجودگی کے بارے میں لاعلم تھا جس نے لائن آف کنٹرول کے اس پار گلٹہری سیکٹر میں بیس کو ہدف بنانے کیلئے اپنا لیزر ٹارگٹنگ سسٹم استعمال کیا۔ تاہم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انڈین ایئرفورس کے ایک کموڈور نے جیگوار کے پائلٹ کو ہدایت کی تھی کی اصل ہدف کو نشانہ نہیں بنانا اس کے بعد بم کنٹرول لائن کے بھارتی علاقے میں گرا دیا گیا تھا۔اس دن نوازشریف کا پرویز مشرف کے ہمراہ لائن آف کنٹرول کے سکما سیکٹرمیں اگلے مورچوں کا پہلا دورہ تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…