ہفتہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2026 

قومی کرکٹ ٹیم جون میں سری لنکا کا دورہ کرے گی

datetime 31  مارچ‬‮  2015 |

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم جون میں سری لنکا کا دورہ کرے گی۔ دورے میں پاکستان اور میزبان ٹیم کے درمیان تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے جائیں گے۔پاکستان اور سری لنکا کرکٹ بورڈ نے دورہ سری لنکا کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی ہے۔ قومی ٹیم جون میں سری لنکا جائے گی۔ دورے میں تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے جائیں گے۔ دورے کا آغاز ٹی ٹوئنٹی میچز سے ہوگا جو پندرہ اور سترہ جون کو کولمبو میں کھیلے جائیں گے۔گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم چوبیس سے اٹھائیس جون تک پہلے ٹیسٹ کی میزبانی کرے گا۔ دو سے چھ جولائی تک دوسرا ٹیسٹ کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ دس سے چودہ جولائی تک پالی کیلے میں شیڈول کیا گیا ہے۔پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ون ڈے اٹھارہ جولائی کو دمبولا میں ہوگا۔ بائیس جولائی کو دوسرا اور پچیس جولائی کو تیسرا میچ پریماداسا اسٹیڈیم کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ انتیس جولائی کو چوتھا ون ڈے ہمبن ٹوٹا میں ہوگا۔ سیریز کے آخری ون ڈے کا میزبان دو اگست کو پریماداسا اسٹیڈیم ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…