اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر ایجنسی کی دور افتادہ وادی تیراہ کے علاقہ راجگل میں بم دھماکہ میں بم ڈسپوزل ا سکواڈ کا ایک اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ دونوں اہلکار علاقہ میں بچھائی گئی بارودی سرنگیں صاف کرنے میں مصروف تھے ،وادی تیراہ میں گزشتہ 7روز سے اپریشن خیبر 4جاری ہے ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کے دور افتادہ علاقے تیراہ راجگال میں بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکار
دہشت گردوں کی جانب سے بچھائی جانے والی بارودی سرنگیں صاف کرنے میں مصروف تھے کہ پہلے سے نصب شدہ بارودی مواد کا زور دار دھماکہ ہوا جس میں بم ڈسپوزل سکواڈ کا اہلکاریاسر جاں بحق جبکہ تبریز شدید زخمی ہو گیا۔جس کو فوری تیراہ ملٹری ہسپتال منتقل کیا گیا ۔واضح رہے کہ وادی تیراہ میں گزشتہ سات دنوں سے اپریشن خیبر فور جاری ہے جس میں سیکیورٹی فورسز نے درجنوں دہشت گردوں کے مارے جانے کا دعویٰ کیا ہے ۔