منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

سابق رکن اسمبلی سیمل راجہ اور پری گل آغا کی راجہ بشارت سے شادی کاتنازعہ بڑھ گیا،افسوسناک انکشافات

datetime 21  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) سابق رکن پنجاب اسمبلی سیمل راجہ نے کہا ہے کہ میری جنگ میرے خاوند راجہ بشارت کے خلاف نہیں بلکہ اس نظام کے خلاف ہے جس کی وجہ سے کئی خاندان تباہ اور خواتین کی زندگیاں برباد ہوئیں، راجہ بشارت اس سے پہلے بھی ایک شادی سے مکر چکے ہیں ۔ میڈیا کو جاری کیے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کسی جائز رشتے کے بغیر شادی شدہ عورتوں کے گھر خراب کر کے ان کو بیوی کی حیثیت سے اپنے ساتھ رکھنے کی نہ تو مذہب اجازت دیتا ہے نہ ہی قانون اورمعاشرہ۔

راجہ بشارت جھوٹے بیان چھپوا کرمتعلقہ پری گل آغاکو بیوی نہیں بنا سکتے ۔ کیونکہ وہ اس کو طلاق دے چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پریس کانفرنس میں راجہ صاحب کی زبانی ان کی قانونی بیوی ہونے کا ثبوت دے چکی ہوں،اب ان کی باری ہے کہ وہ میڈیا کے سامنے آ کر اپنی بات ثابت کریں۔ سیمل راجہ نے کہا کہ اب میں اکیلی نہیں عوام کی طاقت میرے ساتھ ہے ، میری جدوجہد اس فرسودہ نظام اور بھیانک سماجی برائی کے خلاف جس کی بدولت اب تک کئی عورتوں کے گھر اجڑے اور کئی زندگیاں برباد ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ راجہ بشارت سے میری شادی اسی ملک میں ہوئی نکاح نامہ جس میں انہوں نے اپنے ہاتھوں سے مجھے متعلقہ اور پری گل سے علیحدگی تحریر کیا میرے پاس موجود ہے۔نکاح خواں اور گواہان اللہ کے فضل و کرم سے زندہ بھی ہیں اور اسی ملک میں موجود ہیں۔ آنیوالے چند روز میں میڈیا کانفرنس کر کے مزید اہم ثبوت سب کے سامنے لاوں گی۔انہوں نے کہا کہ راجہ بشارت ثابت کریں کہ میں ان کی بیوی نہیں۔کچھ بھی ہو جائے اس سماجی برائی کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھوں گی۔ شہر شہر گاؤں گاؤں جا کر آواز اٹھاؤں گی تاکہ عورتوں کی زندگیوں کا تماشہ بنانے والے سیاستدانوں کا مکروہ چہرہ عوام کے سامنے آ سکے ۔

موضوعات:



کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…