بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

جے آئی ٹی تفتیش تعصب پر مبنی ،نامکمل تفتیش پر فیصلہ کیسے آسکتا ہے،ترجمان وزیراعظم ہاؤس

datetime 21  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی تفتیش تعصب پر مبنی ہے،نامکمل تفتیش پر کیسے فیصلہ آسکتا ہے۔سپریم کورٹ کا فیصلہ محفوظ کرنے کے بعد وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان مصدق ملک نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ پر بہت سے تحفظات ہیں اور وہ ردی کی ٹوکری میں پھینک دی جائے گی کیونکہ جے آئی ٹی کی رپورٹ تعصب پر مبنی ہونے کے ساتھ ساتھ نامکمل ہے

اس میں شفافیت بھی نہیں ہے اس لئے ہم جے آئی ٹی کی رپورٹ پر مبنی فیصلہ قبول نہیں کریں گے۔دریں اثناء سائنس ٹیکنالوجی اور دفاعی پیداوار کے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عوام نے مسلم لیگ ن کو پانچ سال کا مینڈیٹ دیا ہے مسلم لیگ( ن )اپنے پانچ سال پورے کرے گی دن رات سوتے جاگتے اقتدار کے خواب دیکھنے والوں کے خواب چکنا چور ہوجائیں گے اور انتخابات اپنے مقررہ وقت 2018میں ہونگے، مسلم لیگ( ن )2018کے انتخابات میں بھی اپنی کارکردگی کے بل بوتے پر ایک مرتبہ پھر بھرپور عوامی اعتماد کے ساتھ فتح یاب ہوکر ملک وقوم کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گی ، نواز شریف کو کرپٹ کہنے والوں کو وہ دن یاد رکھنا چاہیے جب نواز شریف کے ذاتی اکاؤنٹ میں پانچ ارب ڈالر آ رہے تھے اور پانچ مرتبہ دنیا کی سپر پاور کے حکمران کی کالیں آئی تھی مگر میاں نواز شریف نے پانچ ارب ڈالر بھی ٹھکرا دیے اور دنیا کی سپر پاور کے حکمران کی ٹیلی فونزکالوں کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہوئے ایٹمی دھماکے کرکے پوری قوم کا سرفخر سے بلند اور ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنا یا نواز شریف کا قصور پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانا تھا جس کی سزا خاندان سمیت جلا وطنی کی صور ت میں بھگتنا پڑی اب نواز شریف کو مملکت خداداد کو دنیا کی ایک ابھرتی ہوئی اقتصادی طاقت بنانے کی سزا دی جارہی ہے۔

مخالفین یہ یاد رکھیں کہ مسلم لیگ( ن )کے کارکن اور غیرت مند پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف ہونے والی سازش کا نہ صرف ڈٹ کر مقابلہ کر یں گے بلکہ ان سازشی عناصر کو بھی بے نقاب کریں گے جو صرف ملک کا وقار داؤ پر لگا کر اقتدار کے مزے لوٹنا چاہتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…