اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)والیم 10میں جے آئی ٹی اور سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک کے ساتھ کی گئی خط و کتابت کی تفصیلات شامل ہیں جن کے اوپن ہو جانے کے باعث پاکستان کے ان ممالک کے ساتھ تعلقات دائو پر لگ سکتے ہیں،معروف کالم نگار اور سینئر صحافی جاوید چوہدری کی نجی ٹی وی ’’ایکسپریس نیوز ‘‘کے پروگرام میں گفتگو۔تفصیلات کے مطابق
نجی ٹی وی ’’ایکسپریس نیوز‘‘کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے معروف کالم نگار و سینئر صحافی جاوید چوہدری نے سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت کے آخری دن والیم 10کے کھولے جانے کے حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے والیم 10میں جے آئی ٹی اور سعودی عرب اور خلیجی ممالک کے درمیان خط و کتابت کی تفصیلات موجود ہیں ۔ سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے والیم 10کھولتے ہوئے اسے ابھی پبلک نہ کرنے کا تو کہا ہے اور اس کے پیچھے یہ وجہ ہے کہ اگر یہ تفصیلات پبلک ہو گئیں تو اس سے پاکستان کے ان ممالک کے ساتھ تعلقات خراب ہونے کا خدشہ ہے اور پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات نہایت اہم ہیں اور پاکستان سعودی عرب کو ناراض نہیں کر سکتا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے شریف خاندان کے وکیل خواجہ حارث کی استدعا پر والیم 10کو کھولا ہے اور اس حوالے سے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت والیم 10کا خود جائزہ لے گی اور اسے ابھی جاری نہیں کیا جائے گا۔ جے اـٓئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں والیم 10کو پبلک نہ کرنے کی بھی استدعا کر رکھی ہے۔