بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

پنجاب حکومت نے میٹرو بس سروس کے روٹ کو توسیع دینے کا فیصلہ کر لیا

datetime 20  جولائی  2017 |

لاہور ( این این آئی) پنجاب حکومت نے میٹرو بس سروس کے روٹ کو توسیع دینے کا فیصلہ کر لیا ،ٹیپا نے پانچ اعشاریہ دو کلومیٹر طویل روٹ کی فزیبیلٹی رپورٹ کی تیاری شروع کر دی۔ذرائع کے مطابق نیسپاک کی جانب سے پنجاب حکومت کی ہدایت پر منصوبے کی ڈیزائنگ کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔قینچی سے کیولری تک 8 گریڈ 10 میٹر چوڑا ٹریک ڈیزائن کیا جارہا ہے۔ منصوبے میں گرین بیلٹوں کو مین ٹریک اور سروس لینوں میں شامل کیا جائے گا۔

والٹن روڈ کی ڈرین کی منتقلی کا ڈیزائن بھی تیار کیا جارہا ہے۔ قینچی سے والٹن روڈ پر میٹرو بس کی توسیع پر پانچ ارب روپے سے زائد کا تخمینہ لگایا گیا۔ پیکجز مال کے سامنے فلائی اوور اور ڈیفنس موڑ پر بھی فلائی اوور تجویز کیا جارہا ہے۔ ٹیپا نے ڈیفنس موڑ پر میٹرو انٹر سیکشن کی تعمیر پر تجاویز مانگ لیں۔ٹیپا حکام کے مطابق ڈی ایچ اے کی جانب سے ڈیفنس موڑ پر فلائی اوور اور انڈر پاس کا مجوزہ پلان ہے، حتمی ڈیزائن نیسپاک کی مشاورت سے پنجاب حکومت اور ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو پیش کیا جائیں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…