اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

مہمان

datetime 20  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک قریبی شہر پہلی بار جانا ہوا‘ لاری اڈے اترا تو اندازہ نہیں تھا کس طرف جانا ہے‘ پاکستانی طریقہ استعمال کرتے ہوئے رکشے والے سے پوچھا فلاں جگہ جانا ہے‘ اس نے کہا سو روپے میں مطلوبہ جگہ چھوڑ آو¿ں گا‘ میں بہت جلدی میں تھا‘ اس لیے اس شرط پر فوری رکشے میں سوار ہوگیا کہ وہ کسی اور سواری کا انتظار نہیں کرے گا‘

رکشے والا کافی زندہ دل شخص ثابت ہوا یا شاید ان کی فطرت ہی ایسی ہوتی ہے وہ سارے رستے دلچسپ علاقائی قصے کہانیاں سناتا رہا، جہاں مجھے جانے کی اتنی جلدی تھی وہیں اس کی دلچسپ باتیںسن کر جی چاہ رہا تھا کہ سفر جلدی ختم ہی نا ہو‘ بہرحال مختلف لمبی لمبی سڑکیں اور گلیاں گھومتے ہوئے منزل مقصود پہنچا‘ اسے بخوشی سو کا نوٹ دیا اور شکریہ ادا کرکے نیچے اتر گیا۔وہاں مجھے اپنا ضروری کام نبٹانے میں تین سے چار گھنٹے لگے واپسی پر ایک دوست مجھے لاری اڈے ڈراپ کرنے کے لیے ساتھ چل پڑا مگر اس نے بائیک یا گاڑی باہر نہیں نکالی‘ میں حیران ہوا کہ یہ کیسا سی آف کرنا ہے کہ پیدل رکشے تک چھوڑنے جا رہا ہے جبکہ بائیک اور گاڑی بھی موجود ہے‘ مہمان چونکہ بے زبان ہوتا ہے اس لیے میں خاموشیسے ساتھ چلتا رہا۔ہم باتیں کرتے ہوئے گلی سے باہر نکلے‘ مین سڑک پر آتے ہی بائیں ہاتھ کی سڑک مڑے ہی تھے بالکل سامنے وہی لاری اڈا دیکھ کر میرے ہاتھوں کے طوطے چڑیا مینا سب اڑ گئے۔تب سمجھ آیا کہ وہ رکشے والا درحقیقت مجھے ارد گرد سے بے خبر رکھنے کے لیے اتنے قصے کہانیاںسنا رہا تھا لیکن مہمان چونکہ بے زبان ہوتا ہے اس میں میں خاموش رہااوراپنے عزیز سے اس واقعے کا کوئی ذکر نہیں کیا۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…