جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

بل گیٹس کی 5 پیش گوئیاں جو بالآخر سچ ثابت ہوئیں، حیرت انگیز انکشافات

datetime 19  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بل گیٹس کی 5 پیش گوئیاں جو بالآخر سچ ثابت ہوئیں، حیرت انگیز انکشافات، تفصیلات کے مطابق بل گیٹس نے 1999ء میں ایک کتاب لکھی جس کا عنوان تھا ’’بزنس ایٹ دی ریٹ آف دی سپیڈ آف تھاٹ‘‘ اس میں بل گیٹس کی طرف سے کی گئی متعدد پیش گوئیاں سچ ثابت ہوئیں۔ ان سچ ہونے والی پیش گوئیوں میں سے 5 پیش گوئیاں یہ تھیں۔

-1 موبائل ڈیوائسز کے بارے بل گیٹس نے پیش گوئی کی تھی کہ لوگوں کے پاس چھوٹی چھوٹی ڈیوائسز ہوں گی جن کے ذریعے وہ ایک دوسرے سے رابطے میں رہیں گے اور ہر مقام سے الیکٹرانک بزنس کر سکیں گے۔ وہ خبروں، فلائٹس کی بکنگ، فنانشل مارکیٹس کی معلومات اور کم و بیش ہر کام ان ڈیوائسز کے ذریعے کرنے کے قابل ہوں گے۔ دیکھا جائے تو سمارٹ فون اور سمارٹ واچز پر اب یہی سب کچھ ہو رہا ہے۔
-2 آن لائن ادائیگیاں، مالیاتی نظام اور صحت کی سہولیات بارے بل گیٹس نے پیش گوئی کی تھی کہ لوگ اپنے بل، مالی معاملات اور ڈاکٹروں سے رابطہ انٹرنیٹ کے ذریعے کریں گے۔ اب اوبر اور کریم کے ذریعے ٹرانسپورٹ ہو رہی ہے اور زوک ڈاک جیسی ویب سائٹس سے ڈاکٹر مناسب وقت پر مل جاتا ہے۔
-3 قیمتوں کے تقابل بارے بل گیٹس نے کہا تھا قیمتوں کے خود کار تقابل کا نظام وضع ہوگا جس کی مدد سے مختلف ویب سائٹس پر لوگ قیمتیں دیکھنے کے قابل ہوجائیں گے اور تمام صنعتوں کا جائزہ لینے کے بعد کم سے کم قیمت معلوم کرنے میں انہیں کوئی دشواری نہیں ہوگی۔ اب گوگل اور ایمازون پر مختلف چیزوں کی قیمتوں کو با آسانی معلوم کیا جاسکتا ہے، نیکس ٹیگ اور پرائس گریبر جیسی ویب سائٹس پر قیمتوں کا تقابل بھی کیا جا سکتا ہے۔

-4 سوشل میڈیا کے حوالے سے بل گیٹس کی پیش گوئی تھی کہ آپ کے دوستوں اور خاندان کی ذاتی ویب سائٹس عام ہوں گی، جن کے ذریعے بات چیت ہو سکے گی اور آئندہ کے منصوبوں کی منصوبہ بندی بھی ہو سکے گی، اس پیش گوئی کی صداقت فیس بک سے ثابت ہے کہ دو ارب لوگ فیس بک پر موجود ہیں۔ اس کے علاوہ سنیپ چاٹ، انسٹاگرام، وٹس ایپ وغیرہ دوستوں اور خاندان کے افراد کے درمیان رابطے اور منصوبہ بندی کا ذریعہ ہی تو ہیں۔

-5 گھروں کی آن لائن نگرانی کے بارے بل گیٹسکا کہنا تھا اپنے گھروں سے مسلسل وڈیو کا آنا عام ہوجائے گا، جس سے یہ معلوم ہوجائے گا کہ غیر موجودگی میں گھر کون آیا تھا۔ اب گھروں کی نگرانی کے آلات بن چکے ہیں اور انٹرنیٹ کی مدد سے معلوم ہو جاتا ہے کہ وہاں کیا ہو رہا ہے۔ یہ پیش گوئی بھی سچ ثابت ہوئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…