اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کتاب’بزنس ایٹ دی اسپیڈ آف تھاٹ‘کے مصنف ہیں بل گیٹس حیرت انگیز بات یہ نہیں بلکہ حیرت انگیز انکشاف یہ ہے کہ بل گیٹس نے اپنی کتاب میں جو کچھ کہا وہ سچ ثابت ہوا ہے تو کیا بل گیٹس ایک نجومی ہے؟ سال1999میں پبلش ہونے والی اس کتاب میں
ایک ہی ویب سائیٹ پر قیمتوں کا موازنہ،اسمارٹ فون کی پیش گوئی،فوری پے منٹ کا طریقہ کار،پی ڈی ایز اور انٹر نیٹ آف تھنگز،آن لائن ہوم مانیٹر،سوشل میڈیا،خود کار تشہیری پروگرام،اسمارٹ ایڈورٹائزنگ،بزنس کمیونٹی سافٹ وئیرز اور اس طرح کی بہت سی دیگر ایسی پیش گوئیاں کیں جو کی حرف بہ حرف سچ ثابت ہوئیں ہیں۔ بل گیٹس نے یہ بھی کہا تھا کہ اشتہار دکھانے والوں کو اپنے ناظر سے زیادہ پتہ ہو گا کہ وہ کس قسم کا اشتہار دیکھنا پسند کرتے ہیں آج فیس بک کو دیکھیں ہم سے زیادہ ہمارے بارے میں فیس بک جانتا ہے۔ وقت سے پہلے حالات اور ترقی کو بھانپ لینے کی صلاحیت کی بدولت ہی آج بل گیٹس کا نام دنیا کے امیر ترین شخص کی فہرست میں شامل ہے۔