اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے سوئٹزر لینڈ،بیلجئیم اور لگسمبرگ میں تین سو ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ک انکشاف، جے آئی ٹی کو معلومات مل گئیں جلد سپریم کورٹ میں جمع کروائے گی۔ تفصیلات کے مطابق روزنامہ جناح کی کی ایک رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے سوئٹزر لینڈ ، بیلجئیم اور لگسمبرگ میں تین سو ملین ڈالر
کی کی گئی سرمایہ کاری بارے جے آئی ٹی کو معلومات مل گئی ہیں اور یہ معلومات وہ بہت جلد سپریم کورٹ میں جمع کروا دے گی۔ موصولہ معلومات کے مطابق نواز شریف نے یہ سرمایہ کاری اپنے دوسرے دور حکومت میں کی تھی۔ جے آئی ٹی نے ایم ایل اے معاہدے کے تحت مذکورہ تینوں ممالک سے سرمایہ کاری کی معلومات حاصل کی ہیں۔واضح رہے کہ پانامہ جے آئی ٹی عملدرآمد کیس میں سپریم کورٹ میں ہونے والی دوسرے روز کی سماعت میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ میں شامل ججز نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ جے آئی ٹی کی مدت پوری ہو چکی ہے اور اب وہ کوئی اور چیز جمع نہیں کروا سکتی تاہم غیر ممالک سے اگر کوئی ثبوت یا شواہد منگوائے گئے ہیں جو کہ مدت کے بعد موصول ہوتے ہیں تو انہیں سپریم کورٹ دیکھے گی۔واضح رہے کہ پانامہ جے آئی ٹی عملدرآمد کیس میں سپریم کورٹ میں ہونے والی دوسرے روز کی سماعت میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ میں شامل ججز نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ جے آئی ٹی کی مدت پوری ہو چکی ہے اور اب وہ کوئی اور چیز جمع نہیں کروا سکتی تاہم غیر ممالک سے اگر کوئی ثبوت یا شواہد منگوائے گئے ہیں جو کہ مدت کے بعد موصول ہوتے ہیں تو انہیں سپریم کورٹ دیکھے گی۔