اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) زیتون اور زیتون کا تیل بے شمار فوائد رکھنے والی غذائی اشیا ہیں۔ زیتون کے تیل کو پکانے کے علاوہ کاسمیٹکس، دواؤں اور صابن وغیرہ بنانے میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔زیتون کا تیل صحت پر بے شمار فوائد مرتب کرنے کے ساتھ حسن و خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتا ہے۔
آئیے دیکھتے ہیں زیتون کا تیل آپ کو کیا کیا فوائد پہنچا سکتا ہے۔:جلد کی خوبصورتی میں معاون:زیتون کے تیل میں موجود وٹامن ای اور پولی فینولز جلد کو خوبصورت بناتے ہیں۔ روزانہ چہرے پر اس کا مساج جلد کو جھریوں، جھائیوں اور داغ دھبوں سے نجات دیتا ہے۔:بہترین موئسچرائزر:زیتون کا تیل جلد کے لیے بہترین موئسچرائزر ہے اور یہ جلد کو اس کی مطلوبہ نمی فراہم کرتا ہے۔ یہ جلد کے خلیات کو بند نہیں کرتا جس کے باعث جلد کے خلیات میں آکسیجن کی آمد و رفت بند نہیں ہوتی۔:الزائمر سے تحفظ:ماہرین کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق زیتون کے تیل میں موجود ایک مرکب اولیو سینتھل یادداشت کو بہتر بناتا ہے اور یادداشت کی خرابی جیسے الزائمر اور ڈیمینشیا جیسے امراض سے روکتا ہے۔:بالوں کے لیے بہترین:آپ کے بالوں کی صحت کے لیے سب سے بہترین شے زیتون کا تیل ہے۔ یہ آپ کے بالوں کی بے رونقی اور خشکی کو ختم کر کے انہیں جاندار اور لچکدار بناتا ہے۔