اسلام آباد(آئی این پی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما و ترجمان نعیم الحق نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے سپریم کورٹ کا فیصلہ پاکستان کیلئے مشعل راہ ثابت ہو گا۔ وہ پیر کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔تحریک انصاف کے سینئر رہنما ڈاکٹر بابر اعوان بھی ان کے ہمراہ تھے۔آج صرف آئین کی خلاف ورزی کا نہیں قوم سے جھوٹ بولنے کا کیس ہے۔
نواز شریف نے عوام کابینہ اور اولاد سے جھوٹ بولا۔۔امید ہے ایسا فیصلہ آئی گا جو مستقبل کا تعین کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ قوم متفق ہے کہ نواز شریف سے استعفیٰ لیا جائے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا نوازشریف پاکستان کی بدنامی کا باعث بن چکے وزیراعظم نے قوم پارلیمنٹ اور اپنی کابینہ سے جھوٹ بولاان کا کہنا تھا تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی سپریم کورٹ نے بنائی تھی وہ کسی سیاسی جماعت نہیں تھی پوری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ ہے۔اس موقع پر بابر اعوان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات کچھ لوگوں میں اسلحہ ،ڈنڈے اور پیسے بانٹے گئے ہیں لیکن اب کوئی سپریم کورٹ پر حملہ نہیں کر سکتا ،گلو بٹوں کا زمانہ چلا گیا۔یہ 1997نہیں ہے۔ اب میڈ یااور عدلیہ آزاد ہیں ،آپ حملہ کرنے آئیں گے تو پتہ لگ جائے گاکہ کہ لوہے کہ چنے ہیں یا چکڑ چنے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گلو لیگ کے دو گر وپ بن چکے ہیں ،مریم گروپ نے نواز گروپ کو شکست دے دی ہے کیونکہ نواز شریف کے پرانے ساتھی پیچھے ہٹا دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی پر سیاسی بیک گراؤنڈ کا اعتراض تھا ،آج کل سارے سیاسی حلقوں سے تعلق رکھتے ہیں لیکن ان کے کنڈکٹ پر کوئی اعتراض نہیں آیا اور اس حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی آگیا ہے اور اس فیصلے کے خلاف ن لیگ نے کوئی اعتراض نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ نواز لیگ کو دو ججوں نے پہلے ہی نا اہل کردیا اگر اب ایک بھی اور جج نے انہیں نا اہل قرار دیا تو پھر عدالتی طو ر پر بھی گو نواز گو کا نعرہ لگ جائے گا۔