لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو “گاڈ فادر ٹو ” قرار دے دیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں 35 ملزم ہیں، جو لوگ کہتے تھے کچھ نہیں ہوگا اب کہتے ہیں کہ پیر کواحتساب کا سورج طلوع ہوگا۔بابر اعوان نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو گاڈ فادر ٹو
پکارتے ہوئے کہا کہ گاڈ فادر ٹوے بارے میں ڈکلریشن آگیا ہے، ڈکلریشن ٹو میں گاڈ فادر ٹو وزیراعلیٰ پنجاب ہیں اور شہبازشریف کو نااہل کرنے کے لیے یہ ڈکلریشن کافی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی نااہلی کے لیے اسپیکر کے پاس ریفرنس دائر کیا تھا جس میں شہبازشریف پر دو چارج لگائے گئے تھے لیکن ہمیں اسپیکر سے کوئی گلہ نہیں وہ ان کی پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر ہیں۔