ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

جے آئی ٹی رپورٹ میں درجنوں غلطیوں کا انکشاف

datetime 15  جولائی  2017 |

لاہور (این این آئی ) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برحیس طاہر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کسی کے کہنے پر استعفیٰ نہیں دیں گے ، مسلم لیگ (ن) کی لیگل ٹیم نے جے آئی ٹی رپورٹ میں سے 43غلطیا ں نکالی ہیں ،اتحادی پہلے بھی ساتھ تھے اور اب بھی ہیں ،ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور سب کو ساتھ لے کر چلیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مسلم ٹاؤن میں (ن) لیگ کے دفتر میں رانا محمد ارشد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ چوہدری برجیس طاہر نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں ، نواز شریف کو پاکستان کی عوام نے اپنے ووٹوں کی طاقت سے منتخب کیا ہے وہ کسی کے کہنے پر استعفیٰ نہیں دیں گے ۔ لیکن مسلم لیگ (ن) سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عمل کرے گی ۔ انہوں نے کہا ہک جے آئی ٹی کی تحقیق انتقامی تحقیق بن گئی ہے ۔مسلم لیگ (ن) جمہوریت کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور پاکستان کی عوام نوازشریف کے ساتھ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی سے ان کی جماعت کو کسی قسم کی کوئی امید نہیں تھی اور ان کی جماعت کو جے آئی ٹی سے اس طرح کی ہی امید تھی ،مسلم لیگ (ن) کی لیگل ٹیم نے جے آئی ٹی کی رپورٹ میں سے 43غلطیا ں نکالی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ادارے مضبوط ہونگے تو پاکستان مضبوط ہوگا ۔ہمارے اتحادی پہلے بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ تھے اور اب بھی ان کے ساتھ ہیں ،ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور سب کو ساتھ لے کر چلیں گے ۔ مسلم لیگ (ن) کی لیگل ٹیم نے جے آئی ٹی رپورٹ میں سے 43غلطیا ں نکالی ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…