اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

’’را‘‘سمیت دیگر ایجنسیوں کی سی پیک کیخلاف سازشوں سے واقف ،دشمن کے عزائم خاک میں ملا دینگے، جنرل زبیر محمود حیات

datetime 15  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود حیات نے کہا ہے کہ پاکستان پرامن بقائے باہمی پریقین رکھتا ہے مگربھارتی خفیہ ایجنسی’’را‘‘بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہے جو افغانستان سے آپریٹ کررہی ہے ،پاکستان ’’را‘‘ سمیت دیگرخفیہ ایجنسیوں کے کردار سے اچھی طرح واقف ہے ،دشمن کے عزائم خاک میں ملا دینگے،

افغانستان میں امن خطے کی سلامتی کیلیے ضروری ہے،سی پیک کی ترقی میں گوادربندرگاہ کوبنیادی حیثیت حاصل ہے، پاکستان نیوی کا ملکی دفاع اورسلامتی میں مرکزی کردار ہے،آپریشن ردالفساد محض ایک مہم نہیں، اس کا مقصد دہشت گردوں اورانکے سہولت کاروں کا مکمل خاتمہ ہے، مقبوضہ کشمیرمیں بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام پرتشویش ہے۔پاکستان نیول اکیڈمی میں افسران کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے پاس آوٹ ہونیوالے کیڈٹس کو مبارک باد پیش کی۔جنرل زبیر محمود نے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیول اکیڈمی کی تقریب میں شرکت میرے لئے اعزاز ہے، تربیت مکمل کرنے والے افسروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوںیقین ہے تربیت یافتہ افسران اپنے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے افسران سے کہوں گا کہ ٹیم پر اعتماد اور ایمانداری سے کام کریں ،ان کا کہنا تھا پاکستان کی مسلح افواج قومی اتحاد اور طاقت کا مظہر ہیں ہماری فورسز پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی علامت ہیں پاکستان سے وفاداری آپ کے لئے بنیادی اصول ہونا چاہئے،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش ہے پاکستان پڑوسیوں سمیت تمام ممالک کیساتھ پرامن تعلقات چاہتا ہے افغانستان میں امن پاکستان کیلئے ضروری ہے پاکستان میں امن و استحکام دنیا کے مفاد میں ہے

انہوں نے کہاکہ پاکستان بھارتی خفیہ ایجنسی’’را‘‘ اور دیگر دشمن ایجنسیوں کے کردار سے واقف ہیں را اور دیگر ایجنسیاں افغانستان میں بیٹھ کر آپریٹ کر رہی ہیں پاک فوج غیر سیاسی عناصر کیخلاف کمر بستہ ہے دشمن اپنی سازشوں کے ذریعے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو ناکام بنانا چاہتا ہے’’ را‘‘ بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہے افغانستان میں امن خطے کی سلامتی کیلئے ضروری ہے،جنرل زبیر محمود حیات نے کہا آپریشن ردالفساد صرف ایک مہم نہیں

،آپریشن کا مقصد دشمن کے سہولت کاروں کا خاتمہ ہے اورضرب عضب دہشت گردی کیخلاف قوم کی مشترکہ کوشش ہے اوررا سمیت مختلف ایجنسیوں کی حرکت سے آگاہ ہیں انہوں نے کہا بحریہ نے سی پیک کی حفاظت کیلئے فورس تشکیل دیدی ہے اورپاکستان کی ترقی گوادر بندرگاہ انتہائی اہم ہے،قوم سمندری حدود کے محافظوں پر فخر کرتی ہے پاک بحریہ کی تاریخ قابل فخر ہے ان کا کہنا تھا علاقائی مسائل کے حل میں پاکستان کو اہمیت حاصل ہے پاکستان پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے،

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے کہا کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ہم اپنے دشمن کے عزائم ناکام بنا دینگے۔ بعد ازاں پاکستان نیول اکیڈمی منوڑہ میں 107ویں مڈشپ مین اور16ویں شارٹ سروس کمیشن کورس پریڈکا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات تھے۔تقریب میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔پاکستان نیول اکیڈمی میں 100 افسران پاسنگ آؤٹ ہوئے جن میں برادر زاسلامی بحرین،قطر اورسعودی عرب کے 28 افسران بھی شامل ہیں ۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…