بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

تبت سطح مرتفع یا دنیا کی چھت میں کیسی تبدیلیاں آرہی ہیں؟چینی سائنسدانوں کے بھیانک انکشافات،خطرناک پیش گوئی کردی

datetime 14  جولائی  2017 |

شینگ(آئی این پی)چنگ ہائی ۔ تبت سطح مرتفع یا دنیا کی چھت عالمی ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کے تحت زیادہ گرم ترین اور سرد ترین ہوگئی ہے ۔سطح سمندر سے قریباً تین ہزار سے لیکر پانچ ہزار میٹر کی بلندی پر واقع سطح مرتفع جنوب مغربی چین میں ہمسایہ علاقوں اور تبت اور مغربی صوبہ چنگ ہائی پر مشتمل ہے ۔ اس پر ہزاروں گلیشیئر ہیں اور چین اور گردونواح سے گزرنے والے بعض اہم دریاؤں کے دہانوں کا مسکن ہے۔چینی سائنسدانوں کے مطابق یہ سطح مرتفع جو ماحولیاتی تبدیلی کے لئے انتہائی حساس ہے ۔

زیادہ گرم ترین اور سرد ترین بن گیا ہے ۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انتہائی موسمی حالات کی وجہ سے سطح مرتفع پر موجود جھیلیں پھیلتی جا رہی ہیں ، گلیشئر سکڑتے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے قومی سانحات کے خطرات بڑھتے جا رہے ہیں ۔ کوہ والی گوان پرچین کی گلوبل ایٹماس فیئر واچ بیس لائن آبزوریٹری کے مطابق زہریلی گیس کاربن ڈائی آکسائیڈ کے ارتکاز میں دو پارٹس فی ملین سالانہ کا اضافہ ہوا ہے ۔یہ اسٹیشن عالمی تنظیم موسمیات کی طرف سے قائم کی جانے والی 31عالمی بنیادی رسد گاہوں میں شمار ہوتا ہے ۔سائنسدانوں کا کہنا ہے اعداد وشمار سے ہمیں پتہ چلتا ہے کہ زہریلی گیس کا اخراج اب بھی بہت بڑا مسئلہ ہے اور عالمی حدت کے رجحان بڑا کٹھن ہے ۔ ہمارے پاس غالباً سطح مرتفع کو زیادہ سرد ترین اورگرم ترین ہونے سے روکنے کیلئے کوئی طریقہ نہیں ہے تاہم ہمارے لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اس کی وجوع کا مطالعہ کریں اور چیلنجوں سے نمٹیں۔ آئندہ پچاس برسوں میں خاصی بارش یانگڑژی ، زرد اور لن کانگ (می کانگ) دریاؤں کے دہانے سان جیان ہوان میں جنگلات میں اضافے میں مدد ملے گی ۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایسے علاقے جو کہ انسانوں کیلئے انتہائی کٹھن تھے اب مسکن بنتے جا رہے ہیں ۔گڈریوں نے یانگڑژی کے ذریعے پر گلیشیئر کے دامن میں گھر تعمیر کر لیے ہیں ۔ سطح سمندر سے 6542میٹر کی بلندی پر جیانگ گوڈائرو گلیشئر کا شمار یانگڑژی کے دہانے پر سب سے بڑے گلیشیئروں میں ہوتا ہے ۔ یہ 1970کی دہائی میں گھٹنا شروع ہوگیا ۔

1990کی دہائی کے بعد گھٹنے کی رفتار تیز ہوگئی اور 2010سے2016تک اس کی رفتار کہیں تیز ہوگئی ۔ اس مدت میں یہ قریباً6میٹر سالانہ سکڑنا شروع ہوا ہے ۔ چین کی سائنس اکیدمی کے ریسرچر ہوجیانچن کے مطابق گھٹتا ہوا گلیشیئر عالمی ماحولیاتی تبدیلی کا براہ راست ثبوت ہے ۔ مختصراً یہ کہ اگر گلیشیئروں کے سکڑنے سے دریاؤں کی سطح بلند ہو جائے گی اور بظاہر اچھی بات ہوگی لیکن طویل المعیاد میں اس سے دریا بری طرح متاثر ہوں گے اور زمین کی ویرانی بڑھ جائے گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…