لاہور ( این این آئی) پنجاب حکومت نے تمام سرکاری افسران کو دو ماہ میں اثاثہ جات ظاہر کرنے کا حکم دے دیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے ایڈمنسٹر یٹر کنٹرول میں کام کرنے والے پی اے ایس، پی سی ایس اور پی ایم ایس آفیسرز کو اثاثہ جات کی تفصیلات 30 ستمبر تک جمع کرانے کی ڈیڈ لائن دی ہے۔
اس حوالے سے ایس اینڈ جی ڈی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری شدہ مراسلہ تمام سیکٹریٹرز ، اتھارٹیز اور گورنمنٹ کے ذیلی اداروں کو ارسال کردیا گیا ہے۔مراسلہ میں فارم ڈانلوڈ کرنے کا لنک بھی دیا گیا ہے۔ افسران کو فارم کی دو کاپیاں بنا کر تفصیلات درج کرنے کے بعد ایس اینڈ جی ڈی ڈیبارٹمنٹ کو ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔مراسلے میں 30جون 2017ء تک کی پراپرٹیز کے اثاثہ جات مانگے گئے ہیں۔