پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

مُبارک ہو بیٹی ہوئی ہے

datetime 14  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آپریشن تھیٹر سے باہر نکلتی نرس نے اُس سے مُخاطب ہوتے ہوئے اطلاع دی.دو سال ہوئے شادی کو اور آج اولاد کی خوشی نصیب ہوئی.ڈاکٹر نے بتایا تھا کچھ پیچیدگیوں کی بنا پر میجر آپریشن کرنا پڑے گا.توقع تھی کے اللہ کی ذات اولادِ نرینہ سے نوازے گی لیکن.مبارک ہو بیٹی ہوئی ہے یہ وہ الفاظ تھے جنہوں نے اُسے جھنجھوڑ کے رکھ دیا.جہانزیب نام تھا اُس کا.شکل و صورت سے مردانہ وجاہت چھلکتی تھی.

لڑکیوں تو جیسے پیروں کی جوتی سمجھتا تھا.آج اک لڑکی کے ساتھ ہوٹل میں دیکھا گیا تو کل نئی لڑکی کے ساتھ پارک میں.فلرٹ کرنا تو دائیں ہاتھ کا کھیل تھا.جوانی کا عروج تھا جوانی بھی وہ جو بے مُہار ہو.انہیں رنگینیوں میں غرق اک لڑکی کی زندگی تباہ کردی لیکن پیشانی پر ندامت کی شکن تک نا آئی.روز کا معمول جو ٹھہرا تھا.بات جب شادی تک پہنچی تو لڑکی کو یہ کہہ کر دامن بچا لیا کے گھر والے نہیں مان رھے.حقیقت میں خود نہیں چاہتا تھا ایسا.اپنی عصمت اندھی ہوس میں لُٹانے کے بعد لڑکی کہہ پائی تو بس اتنا….” میں جذبات کی رو میں بہہ کر جو کر گئی اس کا صِلہ بھی پا لیا آج.یہی نصیب تھا میرا.ہاں اللہ پاک سے دُعا ہے کے مُجھے تو مییے کہ سزا ملنی ہی ہے لیکن تمہیں…..تمہارے نصیب میں اگر اولاد ہے تو دُعا ہے پہلی اولاد بیٹی ہو. “جوانی کے نشے میں چُور یہ بات بھُلا بیٹھا تھا.تھا ہی ایسا بے فکر, لا پرواہ.کچھ عرصہ بعد ماں نے خاندان میں اک لڑکی دیکھ کر رشتہ طے کیا اور یوں دیکھتے ہی دیکھتے کچھ عرصہ میں شادی بھی ھوگئی.جب بیوی نے گھر میں نئے مہمان آنے کی خوشخبری سنائی بہت خوش تھا اُس دن.قدم زمین پر نا ٹکتے تھے.اور جس دن نرس نے بتایا کے” مبارک ہو بیٹی ہوئی ہے “اُس دن اُس لڑکی کے الفاظ ہتھوڑے کی طرح برس رہے تھے دماغ پر.

” کیا میری بیٹی میرا بدلہ چُکائے گی. ” اک ٹِیس سی اُٹھی سینے میں.” میری بیٹی معصوم ہے.وہ بھلا کیوں چُکائے گی.”آنسو رواں تھے آنکھوں سے.لڑیوں کی صورت دامن میں جذب ہو رھے تھے.” کیا کہیں میری بیٹی کیلئیے بھی کوئی جہانزیب پیدا ھو چکا ہے. کیا میرا کِیا یہ معصوم سہے گی.الفاظ نہیں تھے ہتھوڑے تھے جو برس رھے تھے.سینے میں ٹِیس بڑھتی جا رہی تھی.

آس پاس سے گُزرنے والے حیرت کی تصویر بنے ہوئےتھے.” نہیں میرے مولا.میرے گُناہوں کی سزا مُجھے دینا.میری بیٹی کو نہیں.”بڑبڑاتا ہوا کُرسی سے اُٹھا اور مسجد کی جانب لپکا.درد کی شدت اس قدر تھی کے شاید سینا پٹھنے والا تھا.لیکن پرواہ ہی کب تھی.” من چاہ رہا تھا چیخے چلائے لیکن آواز کہیں دور اپنے ہی کئیے کے بوجھ تلے دفن تھی حلق میں.

”اور پھر گِر پڑا سجدے میں….بس روئے جا رھا تھا.بچوں کی طرح بِلک بِلک کے.بنا کچھ بولے بِنا کچھ کہے.” مُبارک ہو بیٹی ہوئی ہے”

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…