بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)بیرون ملک چین کا پہلا فوجی اڈہ قائم کرنے کے لیے فوجی دستے بحری راستے سے جبوتی کے لیے رواں دواں ہیں۔ چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق چین افریقی ملک جبوتی میں اس امریکی اڈے کے قریب اپنا پہلا فوجی اڈہ قائم کر رہا ہے جسے امریکہ مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں اپنی بڑی اور اہم فوجی کارروائیوں کے لیے استعمال کرتا ہے۔چین کا کہنا ہے کہ اس اڈے کے ذریعے افریقہ
اور اس کے مغربی علاقوں میں امن کے قیام اور انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر کیے جانے والے اقدامات میں معاونت فراہم کی جائے گی۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق اس فوجی اڈے کو فوجی تعاون، بحری مشقوں اور ریسکیو مشن کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔خیال رہے کہ چین نے افریقہ میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کیا ہے اور حالیہ عرصے میں اپنی فوج میں بھی تیزی سے جدت لائی ہے۔ہیں۔