اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے غیر رسمی مشاورتی اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال ٗجے آئی ٹی رپورٹ پر مشاورت اور سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کے معاملے پر بھی غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق غیر رسمی مشاورتی اجلاس میں وفاقی وزراء ٗ
مشیروں ٗاٹارنی جنرل ٗقانونی اور آئینی ماہرین نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کو جے آئی ٹی کی رپورٹ کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دی گئی۔