بدھ‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2025 

عقل

datetime 11  جولائی  2017 |

شیر‘ بھیڑیا اور لومڑبہت اچھی دوست تھے‘ تینوں نے شکار کرنے کیلئے چھوٹا سا گینگ بنایا‘ تینوں نے مل کرشکار کیا اور جب اس شکار کی تقسیم کا مرحلہ آیا تو شیر نے سٹریٹجک ڈائیلاگ شروع کر دیا‘ اس نے سب سے پہلے بھیڑیے سے پوچھا ”تم بتاؤ ہمیں یہ شکار کس فارمولے کے تحت تقسیم کرنا چاہئے“

بھیڑیے نے فوراً جواب دیا ”جناب فارمولے کی کیا ضرورت ہے‘ بیل آپ کا ہوا‘ بکری میں کھاؤں گا اور خرگوش لومڑ کو دے دیا جائے“ شیر کو یہ فارمولہ اچھا نہ لگا‘ اس نے غصے سے بھیڑیے کی طرف دیکھا‘اسے زور سے تھپڑمارا اور بھیڑیے کا سر اڑ کر دور گر گیا۔ بھیڑیا چند لمحے تک زمین پر تڑپتا رہا اور پھر اس کی جان نکل گئی۔ اس کے بعد شیر نے لومڑ کی طرف دیکھا اوراس سے کہا ”اب تم سٹریٹجک ڈائیلاگ شروع کرو“ لومڑ نے ادب سے سر جھکایا اور شیر سے عرض کیا ”جناب فارمولے کی کیا ضرورت ہے؟ آپ خرگوش سے ناشتہ کریں گے‘ بکری آپ کے لنچ کے کام آئے گی اور بیل آپ کے ڈنر کیلئے حاضر ہے۔ رہ گیا میں تو میں آپ کو کھاتا ہوا دیکھ کر خوش ہو جاؤں گا۔میرے لئے آپ کی خوشنودی ہی کافی ہے“ شیر لومڑ کا جواب سن کر بہت خوش ہوا اور اس نے اس سے خوشی سے پوچھا ”اے معزز لومڑ تم نے یہ عقل کہاں سے سیکھی“ لومڑ نے بھیڑیے کی لاش کی طرف اشارہ کیا اور عاجزی سے عرض کیا ”جناب میں نے یہ عقل اس نعش سے سیکھی“۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…