لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد نواز شریف کے الفاظ میرے کانوں میں گونج رہے ہیں۔ جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق واضح بات آ گئی کہ میاں صاحب، ان کی فیملی اور شہباز شریف ملوث نظر آتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کل کنٹینر سے پارلیمنٹ کو خطرہ تھا آج نواز شریف اور ان کی پارٹی کے رویے سے خطرہ ہے۔
نواز شریف نے خود کو وزارت عظمی سے الگ کر لیا تو تاریخ ان کو یاد رکھے گیجبکہ نواز شریف اپنا نیا وزیر اعظم دیں تو کسی کو اعتراض نہیں ہو گا۔دوسری جانب پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ملک، اداروں اور عوام کے لیے وزیر اعظم کو مستعفیٰ ہو جانا چاہیئے اگر استعفے میں مزید تاخیر کی گئی تو نقصان ہو گا کیونکہ ملک کی تمام سیاسی جماعتیں ان کے استعفے کا مطالبہ کر رہی تھیں۔انہوں نے کہا وزیر اعظم حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے قانون کو ترجیح دیں اور مزید تاخیر سے ملک اور جمہوریت کو نقصان ہو گا۔