بیجنگ(آئی این پی)امریکہ نے چینی صدر شی جن پھنگ کو تائیوان راہنما کہنے پر چین سے سرکاری طور پر معافی طلب کی ہے،جی ٹوئنٹی کانفرنس کے موقع پرچین کی جانب سے امریکہ سے سخت احتجاج کی گیا ، جس پر واشنگٹن سے جاری بیان میں تکنیکی غلطی کے لئے اظہار افسوس کرتے ہوئے اصلاح کی گئی،چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کینگ شوانگ نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ امریکی اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے
اس کی اصلاح کر چکا ہے اور اس غلطی پر امریکہ نے چین سے سرکاری طور پر معافی طلب کی ہے۔واشنگٹن سے جاری بیان پر چین کی جانب سے سخت الفاظ میں نہ صرف مذمت کی گئی بلکہ بھرپور احتجاج کیا گیا۔جس کے جواب میں امریکہ نے کہا کہ یہ محض تکنیکی غلطی تھی جس پر ہم معذرت خواہ ہیں واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس پریس دفتر نے چینی صدر شی جن پھنگ کو تائیوان کا چئیر مین کہا تھا۔