جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

جواں مرد

datetime 10  جولائی  2017 |

شیخ سعدی رحمہ اللہ نے حاتم طائی کے متعلق حکایت لکھی ہے‘کسی نے حاتم طائی سے پوچھا کہ تمھیں کبھی کوئی ایسا شخص ملا ہے جو جواں مردی میں تم سے بڑا ہو۔حاتم نے جواب دیا ہاں!

ایک دفعہ میں نے چالیس اونٹ ذبح کرائے اور منادی کروا دی کہ جس جس کا جی چاہے میرے دسترخوان پر کھانا کھائے۔منادی سن کر بے شمار لوگ آئے اور سیر ہو کر گئے‘اتفاق سے اسی دن میں کسی کام سے جنگل کی طرف گیا۔وہاں دیکھا ایک بوڑھا لکڑہارا لکڑیاں جمع کرتا پھر رہا ہے۔میں اس کے پاس گیا اوراس سے کہا کہ بڑے میاں کیا تم نے سنا نہیں کہ آج حاتم کے ہاں عام دعوت ہے؟آج کے دن لکڑیاں چننے کی کیا ضرورت تھی؟حاتم کے گھر جاتے اور خوب سیر ہو کر کھانا کھا لیتے‘بوڑھے نے میری آواز سنی اور سر اٹھا کر کہا کہ بھائی! مجھے حاتم کی منادی اور دعوت کا علم ہے۔جب تک اللہ نے میرے بازو¿وں میں طاقت رکھی ہے مجھے حاتم کا احسان اٹھانے کی کیا ضرورت ہے؟یہ کہا اور پھر لکڑیاں چننے لگ گیا‘میری نظر میں وہ بوڑھا جواں مردی میں مجھ سے بڑھ کر تھا۔ میں نے اس سے بڑھ کر جواں مرد نہیں دیکھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…