جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

انڈین لیجنڈ

datetime 10  جولائی  2017 |

اپنے کیریئر کے عروج پر میں ایک مرتبہ جہاز پر سفر کر رہا تھا‘ میرے ساتھ والی سیٹ پر ایک بزرگ بیٹھے تھے‘ سادہ سی شرٹ اور پینٹ میں ملبوس تھے‘وہ تعلیم یافتہ لیکن مڈل کلاس لگتے تھے‘مسافر مجھے دیکھ رہے تھے

لیکن اس شخص نے میری زیادہ پرواہ نہیں کی‘ اس نے اپنا اخبار پڑھااور کھڑکی سےباہر دیکھنے لگے‘بزرگ نے انتہائی سکون اور اطمینان سے چائے پی‘ میں نے ان سے بات کرنے کیلئے ان کی طرف مسکرا کر دیکھا‘بزرگ نے مہذب انداز میں مسکراہٹ کا جواب مسکراہٹ سے دیا اور مجھے ہیلو کہا۔ہم نے گفتگو شروع کردی اور میں نے ان سے پوچھ لیا ’’ کیا آپ فلمیں دیکھتے ہیں‘‘ انہوں نے جواب دیا’’جی چند ایک دیکھی ہیں‘ آخری فلم کافی سال پہلے دیکھی تھی‘‘ میں نے کہا‘ میں فلموں میں کام کرتا ہوں‘ بزرگ نے جواب دیا ’’ بہت اچھا‘آپ کیا کرتے ہیں‘‘ میں نے جواب دیا‘ میں ایکٹر ہوں‘ انہوں نے جواب میں ’’اوہ! زبردست ‘‘ کہا اور خاموش ہو گئے‘ جب ہم نے لینڈ کیا تو میں نے ان سے ہاتھ ملایااور کہا کہ آپ کے ساتھ سفر کر کے اچھا لگا۔بزرگ نے ہاتھ ملاتے ہوئے ہوئے جواب دیا ’’بہت شکریہ‘ میں جے آر ڈی ٹاٹاہوں‘‘ (جے آرڈی ٹاٹا انڈیا کے ارب پتی بزنس مین )۔ میں نے ٹاٹا صاحب سے ایک بات سیکھی‘ آپ خواہ کتنے بھی بڑے ہوں دنیا میں آپ سے بڑے لوگ موجود ہوتے ہیں‘ ہمیشہ عاجز رہیں ‘ یہ عاجزی آپ کو بلندی عطا کرے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…