جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

!ایک سوالیہ نشان

datetime 10  جولائی  2017 |

ایک دن لیلیٰ لنگر بانٹ رہی تھی، لنگر لینے والوں کی لائن میں مجنوں بھی کاسہ لیے کھڑا تھا، جب مجنوں کی باری آئی تو لیلیٰ نے اسے لنگر دینے کی بجائے اس کا کاسہ توڑ دیا، مجنوں بہت خوش ہوا، دوسروں نے پوچھا کہ تم کیوں خوش ہوئے ہو؟

اس نے جواب دیا کہ لیلیٰ نے جو سلوک میرے ساتھ کیا ہے، تمہارے ساتھ نہیں کیا۔ اگر کوئی شخص تھوڑا معذور ہے، اسے یہ بات ذہن میں نہیں رکھنی چاہیے کہ یہ ہمارے ساتھ ہی ایسا کیوں ہے؟اسے سوچنا چاہیے کہ اتنی مخلوق میں اللہ تعالیٰ نے صرف مجھے چنا، اور اسی سلوک کی وجہ سے میرا اللہ تعالیٰ سے تعلق بن گیا، اور یہ تعلق مجھے اس کی زیادہ یاد دلاتا ہے، یہ کتنی بڑی سعادت کی بات ہے۔اگر اللہ تعالیٰ نے کوئی کاسہ توڑ کر اپنا تعلق دیا ہے، تو یہ برا سودا نہیں ہے۔بہت ساری دعائیں ایسی ہیں جو ’’یا ربی‘‘ سے شروع ہوتی ہیں، اگر اس کا ترجمہ کیا جائے تو اس کا مطلب ہے ‘‘اے میرے رب‘‘، اگر زندگی میں ہم کہیں ’’میری ماں‘‘ تو احساس محسوس ہوتا ہے یا کہیں ’’میرا بیٹا‘‘ تو احساس محسوس ہوتا ہے یا کہیں ’’میرا بھائی‘‘ تو احساس محسوس ہوتا ہے لیکن جب یہ کہا جائے کہ ’’میرا رب‘‘ اور احساس نہ جاگے تو پھر سوالیہ نشان ہے۔ اس کا مطلب ہے، اس سے تعلق نہیں قائم کیا۔ جب تعلق قائم نہیں کیا تو پھر گلہ کرنا نہیں بنتا کیونکہ اس نے تھوڑی سی محرومی دے کر اپنا خاص قرب دیا ہے، اگر کوئی دوری ہے تو صرف ہماری طرف سے ہی ہے، اس کی طرف سے نہیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…