کابل(آئی این پی ) افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے ایک مرتبہ پھر طالبان کو امن عمل میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر گروپ نے تشدد کا راستہ نہ چھوڑا تو اسے عالمی دہشتگرد قرار دیدیا جائے گا۔افغان خبررساں ادارے ’’خاما پریس ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق کابل میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر اشرف غنی نے کہاکہ طالبان کو سمجھنا چاہیے کہ وقت انکا انتظار نہیں کررہا ۔طالبان دل وجان سے
امن عمل کو قبول کریں یا پھر وہ عالمی سطح پر دہشتگرد نامزد ہونے اوردہشتگردوں کی بین الاقومی فہرست میں شامل ہونے کیلئے تیا ر ہوجائیں۔اشرف غنی نے مزید کہاکہ قومی اتحاد کی حکومت کا شروع سے ہی امن عمل کے حوالے سے ایک واضع نقطہ نظر اور پالیسی ہے ۔ افغان حکومت اس وقت تک امن اور مصالحت کیلئے اپنی پالیساں جاری رکھے گی جب تک وہ کامیاب نہیں ہوتی اسکے لیے حکومت کوئی بھی قیمت ادا کرنے کو تیار ہے ۔