جمعرات‬‮ ، 04 جون‬‮ 2026 

ہندو گھرانےمیں پیدا ہونے والے اے ایس دلیپ کمار نے اسلام کیوں قبول کیا؟

datetime 9  جولائی  2017 |

ممبئی (این این آئی)آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمان نے اپنی کامیابی کی وجہ اسلام کو قرار دیا ہے۔ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ میری کامیابی اسلامی عقائد کو اپنانے کا نتیجہ ہے۔اے آر رحمان کی پیدائش ایک ہندو گھرانے میں ہوئی تھی مگر عمر کی تیسری دہائی کے دوران انہوں نے اسلام قبول کرلیا

اور صوفی ازم کو فلسفہ زندگی کے طور پر اختیار کرلیا۔اے آر رحمان کا پیدائش نام اے ایس دلیپ کمار تھا جن کے قبول اسلام کی کئی وجوہات بنیں۔ان کے والد کا انتقال جلد ہوگیا تھا اور خاندان کو مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ روحانی مزاج رکھنے والی کی ملاقات ایک صوفی پیر کریم اللہ شاہ قادری سے ہوئی۔اسی طرح موسیقار کو اپنا پیدائشی نام پسند نہیں تھا اور بتدریج ان کا دل ہندو مت سے ہٹ کر اسلام کی جانب راغب ہوا اور انہوں نے 1989 میں 23 سال کی عمر میں خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ اسلام قبول کرلیا اور ان کا نام اللہ رکھا رحمان رکھا گیا۔انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ اسلام ایک سمندر ہے جس کے مختلف فرقے ہیں، میں صوفی فلسفہ فکر پر عمل کرتا ہوں جو کہ محبت پر مبنی ہے ٗ میری موجودہ شخصیت اسی فلسفے کا نتیجہ ہے اور ہاں زندگی میں بہت کچھ ہوا ہے۔پچاس سالہ دھیمے لہجے کے موسیقار نے اپنے کیرئیر میں متعدد کامیابیاں حاصل کی ہیں جن میں دو آسکر ایوارڈز، دو گریمی اور ایک گولڈن گلوب ایوارڈ بھی شامل ہے۔اب تک 160 فلموں کی موسیقی مرتب کرچکے ہیں جن میں لگان، تال سمیت آسکر ایوارڈ یافتہ سلم ڈوگ ملین ائیر بھی شامل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…