5 گھنٹے طویل انتظار کروانے کے بعد قطری شہزادے نے حسین نواز سے ملاقات سے معذرت کر لی!!!

7  جولائی  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حسین نواز کا دورہ دوحہ۔ قطری شہزادے نے 5 گھنٹے طویل انتظار کروانے کے بعد ملاقات سے معذرت کر لی۔ تفصیلات کے مطابق جیسے جیسے پاناما کیس میں جے آئی ٹی اپنی 60؍ روزہ تحقیقات مکمل کرنے کے قریب پہنچ رہی ہے ویسے ہی یہ سوال اہمیت اختیار کرتا جا رہا ہے کہ جس کردار پر شریف خاندان کا پورا کیس انحصار کر رہا ہے

وہ تفتیش کاروں کے روبرو پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔موقر قومی روزنامے کی رپورٹ کے مطابق بظاہر شریف خاندان کی جانب سے قطری شہزادے حمد بن جاسم کو منانے کی آخری کوشش کے طور پر وزیراعظم کے بڑے صاحبزادے حسین نواز جمعرات کو قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچے لیکن ان کی ملاقات قطری شہزادے سے نہ ہو سکی۔شریف خاندان کے ایک قریبی ذریعے نے اس نمائندے سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ حسین نواز تقریباً 6؍ گھنٹے تک دوحہ میں رہے، انہوں نے اہم دوستوں سے ملاقات کی لیکن قطری شہزادے سے ملاقات نہیں کی۔ ایسا لگتا ہے کہ شریف خاندان وہ اہم شواہد حاصل کرنا چاہتا تھا جو پاکستان میں پاناما کیس میں ان کی قسمت کا حتمی فیصلہ کر سکتے ہیں۔شریف خاندان کے وکلا نے سپریم کورٹ کے روبرو یکے بعد دیگرے دو خطوط پیش کیے تھے جن میں لندن میں متنازع جائیدادوں کی خریداری کا ثبوت پیش کرنے کی کوشش کی گئی۔ذریعے نے بتایا کہ ہماری بات چیت کے وقت (رات 8؍ بجے) حسین نوازقطری شہزادے سے ملاقات نہ ہونے پر مایوس ہو کر لندن کیلئے روانہ ہو چکے ہیں، غالب امکان ہے کہ وہ اتوار کو پاکستان پہنچ جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…