دبئی (نیوز ڈیسک )بھارت اور بنگلہ دیش کے کوارٹر فائنل میں روبیل کی گیند پر روہت کیچ آو¿ٹ ہو ئے امپائر نے ویسٹ ہائی نوبال دی ،گیند نیچی تھی ،تنازع پر بنگالی شائقین سراپا احتجاج رہے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نو بال تنازع کھڑا ہونے کے بعد اپنی آفیشل ویب سائٹ سے بھارتی بلے باز روہت شرما کے آﺅٹ ہونے والی گیند کا ریکارڈ ہی مٹا دیا۔ورلڈ کپ میں بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں بھارتی بلے باز روہت شرما روبیل حسین کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوئے لیکن امپائر نے اسے ویسٹ ہائی نو بال قرار دے دیا جبکہ ٹی وی ریپلیز میں صاف دکھائی دے رہا تھا کہ روبیل کی فل ٹاس زیادہ اونچی نہیں تھی لیکن اس کے باوجود روہت کوناٹ آﺅٹ قرار دیا گیا جس کے بعد ایک تنازع کھڑا ہو گیا اور بنگلہ دیشی شائقین اور کرکٹرز سیخ پا ہو گئے۔ آئی سی سی کی ویب سائٹ پر ورلڈ کپ کے ہر میچ کا بال ٹو بال سارا ریکارڈ موجود ہوتا ہے لیکن روبیل حسین کی چوتھی گیند جس پر انہوں نے شرما کو آﺅٹ کیا تھا کو آئی سی سی نے ریکارڈ سے ہٹا دیا ہے۔ واضح رہے کہ اس میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔