اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

سلمان خان کو بڑا دھچکا ۔۔بھاری نقصان ہو گیا

datetime 4  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کی ناکامی نے فلم ڈسٹری بیوٹرز اور سینما مالکان کو بھاری نقصان سے دوچار کرواکر رونے پر مجبور کردیا۔بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان ہر سال عید کے موقع پر اپنی فلم نمائش کے لیے پیش کرتے ہیں، سلمان کی فلم ریلیز ہوتے ہی کھڑکی توڑ بزنس کرتی ہے اور سال کی سب سے زیادہ آمدنی والی فلموں کی فہرست میں شامل ہوجاتی ہے

گزشتہ کئی برسوں سے ان کی فلمیں 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے کئی ریکارڈز اپنے نام کررہی ہیں لیکن اس بار سلمان شائقین اور ڈسٹری بیوٹرز کی امیدوں پر پورا اترنے میں ناکام ہوگئے۔ہدایت کار کبیر خان کی ’’فلم ٹیوب لائٹ‘‘ بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی گئی تاہم فلم، شائقین اور ڈسٹری بیوٹرز کی توقعات پر پوری نہ اتر سکی ، ریلیز سے قبل امید کی جارہی تھی کہ سلمان کی یہ فلم بھی پچھلی فلموں کی طرح ریکارڈ بزنس کرے گی لیکن ایسا نہ ہوسکا اور فلم کو 100 کروڑ کا بزنس کرنے میں بھی ایک ہفتے کا وقت لگ گیا، اداکار سلمان خان نے تو فلم کی ناکامی کا کوئی اثر نہیں لیا لیکن فلم ڈسٹری بیوٹرز کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر فیروز آباد کیدو سنیماؤں کے ڈسٹری بیوٹرز کا کہنا ہے کہ انہیں منافع کی بجائے تقریباً 9 کروڑ 11 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے، اسی طرح دیگر سینما مالکان کی جانب سے بھی بھاری نقصانات کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی ریلیز سے ہونے والے نقصان نے سنیما مالکان اور فلم ڈسٹری بیوٹرز کو سمجھ نہیں آرہا کہ وہ اپنا نقصان کیسے پورا کریں،

ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ’’دنگل‘‘ اور ’’باہو بلی 2‘‘ کی ریلیز سے جو منافع حاصل کیا تھا وہ سب ڈوب گیا لہٰذا وہ ممبئی جاکر سلمان خان سے ملاقات کریں گے اور اپنے نقصان کو پورا کرنے کیلئے پیسوں کا مطالبہ کریں گے، تاہم سلمان خان کی جانب سے اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ وہ فلم ڈسٹری بیوٹرز سے ملاقات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں یا نہیں۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…