بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

ریمنڈ ڈیوس کی رہائی میں کون ملوث تھا؟شہبازشریف نے دوٹوک اعلان کردیا

datetime 2  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی ) محکمہ تعمیرات ومواصلات ،پنجاب حکومت اورشجر روڈز لمٹیڈکے مابین پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت شیخوپورہ،گوجرانوالہ روڈ کودورویہ بنانے کا معاہدہ طے پاگیا۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف ماڈل ٹاؤن میں منعقدہ معاہدے پر دستخط کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔معاہدے کی رو سے شیخوپورہ ،گوجرانوالہ روڈ کو دو رویہ بنایا جائے گا اور اس منصوبے کو ایک سال کی مدت میں مکمل کیاجائے گا۔

وزیراعلی محمد شہبازشریف نے معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شیخوپورہ ،گوجرانوالہ روڈ کودو رویہ بنانے کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بی او ٹی کی بنیاد پرمعاہدہ کیا گیاہے۔43کلو میٹر طویل سڑک پر پونے 6ارب روپے لاگت آئے گی۔ عوام کو بہتر سے بہتر سہولتوں کی فراہمی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ماڈل کو اپنایاجا رہا ہے، بلاشبہ دنیا بھر میں اس ماڈل کو زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔پبلک پرائیو یٹ پارٹنر شپ کے تحت نجی شعبہ سرمایہ کاری کر کے منافع کماتا ہے اور عوام کو سہولتیں فراہم کرتاہے اوراسی مقصد کے تحت پنجاب حکومت صوبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو فروغ دے رہی ہے اور شیخوپورہ، گوجرانوالہ روڈ کو دورویہ بنانے کا کام بھی اسی ماڈل کے تحت کیا جا رہاہے جبکہ بجٹ میں مختص وسائل کو دیگر اہم ترین منصوبوں کے لئے استعمال کرنے کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔یہ ایک منافع بخش منصوبہ ہے جسے بی او ٹی کے ماڈل پر چلایا جائے گا۔اگرچہ اس منصوبے کی تکمیل کے لئے 30جون 2018 ء کی تاریخ مقرر کی گئی ہے تاہم میں محکمہ تعمیرات ومواصلات اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایت کرتا ہوں کہ اس اہم منصوبے کو 30اپریل یا مئی2018ء کے آغاز میں مکمل کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے پاکستان کی تاریخ میں دیہی سڑکوں کی تعمیر کا بہت بڑا منصوبہ شروع کیاہے، جس پر 67ارب روپے خرچ کئے جا چکے ہیں ۔اسفالٹ سڑکوں کی تعمیر سے دیہی علاقوں میں انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا گیاہے اور دیہی زندگی میں خوشحالی لائی گئی ہے۔انقلاب آفرین اس منصوبے کی کوالٹی بھی اپنی مثال آپ ہے۔رواں مالی برس صوبے کی دیہی سڑکوں کی تعمیر کے لئے 17ارب روپے کی خطیر رقم رکھی گئی ہے،

ان سڑکوں کی دیکھ بھال کیلئے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔دیہی سڑکوں کی تعمیر کے پروگرام کے خالق وزیراعظم محمد نوازشریف تھے جنہوں نے 1985میں اپنی وزارت اعلی کے دور میں اس منصوبے پر کام شروع کیا۔میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں وزیراعلی نے کہاکہ مظفر گڑھ ،ڈیرہ غازی خان روڈ کی تعمیر کے لئے رواں مالی سال کے بجٹ میں ساڑھے 4ارب روپے رکھے گئے ہیں اور اسی برس اس سڑک کی تعمیر شر وع ہوجائے گی اور رواں مالی برس میں اسے مکمل کیا جائے گا،

اسی طرح خانیوال سے لودھراں تک دورویہ سڑک کے منصوبے پر کام کا آغاز کردیا گیاہے اور 22ارب روپے کی لاگت سے یہ منصوبہ اسی سال مکمل ہو گا۔جے آئی ٹی میں وزیراعظم محمد نوازشریف کے بیٹوں کی دوسری بار طلبی کے بارے پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیراعلی نے کہاکہ میں آپ کے ان سوالوں کا جلد تسلی بخش جواب دوں گا آج متعلقہ موضوع پر ہی بات کی جائے۔ایک اور سوال کے جواب میں وزیراعلی نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی کے لئے ہسپتالو ں کی آؤٹ سورسنگ کے ماڈل پر کام کررہی ہے۔

مظفر گڑھ میں رجب طیب اردوان ہسپتال آؤٹ سورس کیا گیاہے،اسی طرح بیدیاں روڈ پر شہبازشریف ہسپتال کوآؤٹ سورس کیا گیاہے اور ا ن دونوں اداروں کو انڈس ٹرسٹ چلا رہاہے جبکہ ملتا ن میں کڈنی سنٹر کو بھی انڈس ٹرسٹ کے حوالے کیا گیاہے۔لاہو رمیں پاکستان کڈنی اینڈ لیورٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ کے منصوبے پر کام کیا جارہاہے او ریہاں سٹیٹ آف دی آرٹ ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک لوگوں کو طبی سہولتیں فراہم کررہاہے اور یہ منصوبہ بھی آؤٹ سورس ماڈل کے تحت آگے بڑھایا جارہاہے۔

انہوں نے کہاکہ صحت اور تعلیم کی بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اور ان سہولتوں کو بہتر بنانے کے لئے اس ماڈل کو اپنایا جا رہاہے۔ایک اور سوال کے جواب میں وزیراعلی نے کہاکہ جمہوریت کی گاڑی بہترین انداز سے اسفالٹ روڈ پر چل رہی ہے او ر آگے بڑھ رہی ہے اور کوئی بھی نہیں چاہے گا کہ اس اسفالٹ روڈ کو خراب کیا جائے اور کوئی بھی نہیں چاہے گا کہ یہ گاڑی پٹری سے اترجائے۔

ایک سوال کے جواب میں وزیراعلی نے کہاکہ سانحہ احمد پو رشرقیہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء میں 20لاکھ روپے فی کس کے حساب سے مالی امداد تقسیم کی جا چکی ہے اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب میں برن یونٹ نہ ہونے کے حوالے سے انتہائی غلط بات کی گئی ۔ملتان میں نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کا بہترین برن یونٹ کام کررہاہے۔

راولپنڈی ، فیصل آباد اور دیگر بڑے شہروں میں بھی برن یونٹ کام کررہے ہیں اور ان برن یونٹس میں مریضوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں حاصل ہیں جن صوبوں کے کرتادھرتوں نے پنجاب میں برن یونٹس نہ ہونے کے جوغلط الزامات لگائے ہیں وہ پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں اور غلط الزام لگانے سے گریزکریں۔ان لوگوں کے اپنے صوبے میں ایک بھی برن یونٹ نہیں ہے جبکہ پنجاب کے بڑے شہروں کے علاوہ بڑے ہسپتالوں میں برن یونٹ کے شعبے موجود ہیں جہاں مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے شاندار انتظامات کئے گئے ہیں۔

ریمنڈ ڈیوس کی حالیہ کتاب کے حوالے سے کئے جانے والے سوال کے جواب میں وزیراعلی نے کہاکہ ریمنڈ ڈیوس کی کتاب سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ اس کی رہائی میں اس وقت کی پنجاب حکومت کا قطعا کوئی کردار نہیں تھااور آج دودھ کا دودھ اورپانی کاپانی ہوگیاہے۔میں نے اس وقت بھی پریس کانفرنس کر کے اعلان کیا تھا کہ ریمنڈ ڈیوس کی رہائی میں پنجاب حکومت کا کوئی کردار نہیں اور دیت کے فنڈز پنجاب حکومت نے نہیں ادا کئے اور اس کی کتاب میں آج یہ بات سچ ثابت ہوگئی ہے۔

جنہوں نے ان کے خاندانوں کو اپروچ کیا،ان کے نام بھی سامنے آگئے ہیں۔ریمنڈ ڈیوس کی رہائی میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت ،محمد نوازشریف یا میرا قطعا کوئی رول نہیں رہا او رنہ یہ ثابت ہوا ہے بلکہ سچ سامنے آ گیا ہے۔جنہوں نے ریمنڈ ڈیوس کی رہائی میں کردار ادا کیاہے ان سے پوچھا جائے۔ملک میں سیاسی بے چینی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں وزیراعلی نے کہا کہ یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لئے ۔تقریب میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین ، صوبائی وزرا ملک ندیم کامران ، تنویر اسلم ملک، اراکین قومی وصوبائی اسمبلی، چیف سیکرٹری،متعلقہ حکام او ر اعلی افسران موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…