پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

ذہین افراد کیسے ہوتے ہیں اور ان میں کیا عادات پائی جاتی ہیں ؟ماہر نفسیات نے بتا دیا

datetime 21  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ذہین ہونے کی خواہش ہر انسان کی ہوتی ہے اور ذہین افراد کو ہر کوئی پسند کرتا ہے لیکن آخر ایسی کون سی خصوصیات ہے جن سے ذہین افراد کی شناخت کی جا سکتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ذہین افراد کا خوش ہونا، ایک ایسا عمل ہے جو اپنی زندگی میں بہت کم دیکھا جاتا ہے۔

آپ نے ذہین افراد کو عام افراد کے مقابلے میں کچھ مختلف دیکھا ہوگا۔ ان کی عادتیں، چیزوں کو محسوس کرنے کے طریقے،گفتگو وغیرہ سب کچھ عام افراد سے مختلف ہوتے ہیں۔ایسے لوگ تنہائی پسند، کم میل جول رکھنے والے، اور بے ترتیب عادات کے مالک ہوتے ہیں۔ آپ نے کبھی غور کیا کہ ذہین افراد کو خوش ہونے کا موقع کم ملتا ہے؟ اگر یہ ایک نہایت کامیاب زندگی گزار رہے ہوں، ان کی زندگی میں کوئی کمی نہ ہواور انہیں دنیا کی ہر نعمت حاصل ہو، تب بھی آپ انہیں خوش نہیں دیکھیں گے۔ اس کی مختلف وجوہات ہیں۔ بہت زیادہ سوچنا:ذہین افراد ہر شے کے بارے میں بہت زیادہ سوچتے ہیں۔ وہ مختلف خوشگوار اور تلخ واقعات کا بار بار تجزیہ کرتے ہیں اپنا محاسبہ کرنا:ذہین افراد اپنی ذات کے لیے کڑا معیار رکھتے ہیں اور وہ نہایت سخت اصولوں پر اپنا محاسبہ کرتے ہیں۔ دماغی امراض کا شکار؟: حد سے زیادہ ذہین اور حساس افراد اکثر اوقات دماغی امراض اور الجھنوں کا شکار بھی ہوجاتے ہیں جس میں سب سے عام مرض بائی پولر ڈس آرڈر ہے۔



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…