پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

نوجوان کھلاڑی نے پہلے ہی ون ڈے انٹرنیشنل میں ہیٹ ٹرک کرکے نیا ریکارڈ بنا ڈالا

datetime 2  جولائی  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے سیریز جاری ہے، سری لنکا اور زمبابوے کے دوسرے ون ڈے میچ میں سری لنکن اسپنر ونیدو ہسارنگا نے ڈیبیو میچ میں ہیٹ ٹرک کرکے کرکٹ کی دنیا میں تیسرے ایسے بالر بن گئے جنہوں نے اپنے پہلے ہی میچ میں ہیٹ ٹرک کی۔ زمبابوے اور سری لنکا کے درمیان جاری دوسرے ایک روزہ میچ میں مقررہ اوورز سے قبل ہی لیگ اسپنر کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت 155 رنز پر زمبابوے کی تمام ٹیم پویلین واپس پہنچ گئی۔ انیس سالہ لیگ اسپنر نے میلکوم والر،

ڈونلڈ ٹریپانو اور ٹینڈائی چتارا کی وکٹ حاصل کرکے شاندار ہیٹ ٹرک کی۔ ہسارنگا نے 2.4 اوورز میں 15 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں اس سے قبل جنوبی افریقہ کے ربادا اور بنگلہ دیش کے تیجو الاسلام اپنے افتتاحی میچ میں ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ ہسارنگا نے ڈومیسٹک کرکٹ میں سری لنکا انڈر 19 ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 775 رنز بنارکھے ہیں جبکہ 12 فرسٹ کلاس میچز میں 16 وکٹیں بھی حاصل کر چکے ہیں۔ پہلے میچ میں زمبابوے نے سری لنکا کو چھ وکٹوں سے ہرایا تھا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…