جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

’’شاہ رخ اور سلمان خان کی جوڑی کےمداحوں کیلئے خبر ‘‘ آئندہ کب دونوں بالی وڈ کنگز ایک ساتھ نظر آئیں گے ؟ جانیں اس خبر میں 

datetime 3  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ کے دو کامیاب اداکار شاہ رخ خان اور سلمان خان کئی سالوں بعد ایک ساتھ فلم ’ٹیوب لائٹ‘ میں کام کرتے نظر آئے۔ویسے تو یہ فلم سلمان خان کی تھی، تاہم شاہ رخ خان نے دبنگ خان کی درخواست پر اس فلم میں ایک جادوگر کا مختصر کردار ادا کیا۔اگرچہ ان دونوں کے مداح دوبارہ انہیں ایک ساتھ کسی ایسی فلم میں دیکھنا چاہتے تھے

جس میں سلمان اور شاہ رخ دونوں کا ہی اہم کردار ہو، تاہم اگر آپ بھی ایسا چاہتے ہیں تو اب اس کے لیے 2020 تک کا انتظار کرنا ہوگا۔بولی وڈ لائف کی ایک رپورٹ کے مطابق فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کے بعد شاہ رخ خان سے سوال کیا گیا تھا کہ وہ اور سلمان دوبارہ ایک ساتھ کس فلم میں نظر آئیں گے جس پر اداکار نے کہا کہ انہوں نے سلمان خان سے ہدایت کار آنند ایل رائے کے ساتھ بنائی جانے والی اپنی فلم میں ایک مختصر کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔تاہم حالیہ انٹرویو میں شاہ رخ خان نے مداحوں کا آگاہ کیا کہ وہ اور سلمان خان اس وقت اپنے اپنے پراجیکٹس کے ساتھ کافی مصروف ہیں، جس کی وجہ سے سال 2020 سے قبل وہ دونوں ایک ساتھ کام نہیں کر پائیں گے۔خیال رہے کہ شاہ رخ خان اور سلمان خان ایک ساتھ متعدد فلموں میں کام کرچکے ہیں جن میں ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘، ’ہم تمہارے ہیں صنم‘ اور ’کرن ارجن‘ وغیرہ شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…