جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

قومی کرکٹ ٹیم کانیا سنٹرل کنٹریکٹ،اے ،بی،سی اورڈی کیٹگری میں شامل ہونیوالے کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے

datetime 1  جولائی  2017 |

لاہور( این این آئی)چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی قومی ٹیم کے اعزاز میں تقریبات کی وجہ سے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان تاخیر کا شکار ہو گیا، نئے کنٹریکٹ کا اطلاق یکم جولائی سے ہونا ہے، پرانے معاہدے میں بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں۔ماہوار تنخواہ پر مشتمل قومی کرکٹرز کا سینٹرل کنٹریکٹ تیس جون کو ختم ہو چکا ہے اور نئے کا اعلان کرکٹرز کے اعزاز میں ہونے والی تقریبات میں مصروفیت کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے۔

نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں ڈومیسٹک کے ہیروز کو جگہ ملے گی۔ اے کیٹگری سے مصباح الحق اور یونس خان آؤٹ ہو گئے ہیں جبکہ سرفراز احمد، محمد حفیظ، شعیب ملک، یاسر شاہ اور اظہر علی کی جگہ پکی ہو گئی ہے۔ محمد عامر اور عماد وسیم میں سے ایک نام کی اے کیٹگری میں شمولیت کو حتمی شکل دی جائے گی۔بی کیٹگری میں بابر اعظم، اسد شفیق، حسن علی، جنید خان اور وہاب ریاض شامل ہوں گے۔ سی کیٹگری میں راحت علی، حارث سہیل، محمد رضوان، شان مسعود، سمیع اسلم، عمران خان، سہیل خان، سہیل تنویر، شاداب خان اور فخر زمان کے نام شامل ہیں۔ڈی کیٹگری میں احمد شہزاد، عمر اکمل، محمد اصغر، عثمان صلاح الدین، محمد عباس، عمر امین، رومان ریئس، فہیم اشرف اور محمد نواز نے جگہ پائی ہے۔ صاحبزادہ فرحان، حسین طلعت، آصف ذاکر، عثمان شنواری، عامر یامین اور عماد بٹ کو ڈمیسٹک پرفارمر کیٹگری میں رکھا جا رہا ہے۔ان ناموں پر ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی حتمی رائے اور چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی منظوری ابھی باقی ہے۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…