لندن (این این آئی)ماہرین صحت کے مطابق سرخ پیاز بریسٹ اور کولون سمیت کینسر کی تمام اقسام کے لیے نہایت ہی مفید ہیں۔سائنس جرنل میں شائع کینیڈا کی یونیورسٹی آف گیولف اونٹاریو کے ماہرین کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق سرخ پیاز میں اینتھو سایانن اور کیوریسٹین کی مقدار زیادہ پائی جاتی ہے، جو کینسر کے سیلز کی افزائش کو بڑھنے سے روکتی ہے۔
یونیورسٹی آف گیولف کے ماہرین نے پیاز کی 5 اقسام کا تجزیاتی مطالعہ کیا، اور ان کے استعمال کی وجہ سے صحت پر پڑنے والے اثرات کا بھی جائزہ لیا۔مطالعہ سے پتہ چلا کہ پیاز کو پانچوں اقسام انسانی صحت کیلئے مفید ہیں مگر باقی تمام اقسام میں کوئی اضافی فائدہ نہیں ہے، لیکن سرخ پیاز دنیا کی بڑی بیماری کے جراثیم کو پیدا ہونے سے روکتے ہیں۔ماہرین نے اپنی رپورٹ میں پیاز کی کسی بھی قسم کو نقصان دہ قرار نہیں دیا، جب کہ لوگوں کو تجویز دی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ سرخ پیاز کا استعمال کریں۔سرخ پیاز نہ صرف کینسر کے مریضوں کے لیے مفید ہے، بلکہ یہ عام لوگوں کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے کینسر کے امکانات سے محفوظ رکھنے میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں۔