اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ریمنڈ ڈیوس کے ہاتھوں قتل ہونے والے دو نوجوانوں میں سے ایک نوجوان فہیم کی بیوہ نے جب ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کی خبریں سنیں تو زہر کھا لیا تھا، فہیم کی بیوہ شمائلہ کے آخری الفاظ یہ تھے کہ اسے رہا کرنے کی کوشش ہو رہی ہے اس لیے میں نے زہر کھا لیا ہے، مجھے انصاف کے بدلے میں انصاف چاہیے، ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کی اطلاعات سنیں تو فہیم کی بیوہ شمائلہ نے زندگی کے خاتمے کا فیصلہ کیا، شمائلہ نے ماں کے گھر خود کو ایک کمرے میں بند کیا اور زہریلی گولیاں کھا لیں،
شمائلہ کو ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی، ہسپتال میں آخری سانسیں لیتے ہوئے فہیم کی بیوہ نے کہا مجھے انصاف نہیں ملا خون کے بدلے خون چاہیے جیسے میرے خاوند کو گولیاں لگی ہیں ایسے ہی اس کو لگیں، جیسا میرے خاوند کے ساتھ سلوک ہوا ہے ایسا ہی ریمنڈ ڈیوس کے ساتھ سلوک ہونا چاہیے شمائلہ کا کہنا تھا مجھے انصاف چاہیے خون کے بدلے خون چاہیے، مجھے بدلہ چاہیے، اسے مہمانوں کی طرح رکھا ہوا ہے۔ فہیم کی بیوہ شمائلہ انصاف مانگتے ہوئے اس دنیا سے رخصت ہو گئی۔