صنعا(نیوز ڈیسک) یمن کی قانونی حکومت کی مدد کے لئے سعودی عرب کی قیادت میں خلیجی ممالک کے حوثی باغیوں کے خلاف شروع کئے جانے والے آپریشن کے بعد یمنی دارلحکومت صنعا میں محصور 600 پاکستانیوں پرمشتمل ایک قافلہ الحدیدہ شہر پہنچ گیا ہے۔ نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق الحدیدہ پہنچنے والے پاکستانیوں کو خصوصی طیاروں کے ذریعے وطن واپس لایا جائے گا، جس کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ پاکستانی حکام کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ یمنی حکومت کی جانب کلیئرنس ملتے ہی طیارے روانہ کر دیئے جا ئیں گے۔صنعا سے الحدیدہ کے راستے میں پاکستانی قافلے کو یمنی فوج اور حوثی قبائل کی جانب سے چیکنگ کا سامنا کرنا پڑا جبکہ قافلے کو راستے میں دیگر کئی رکاوٹیں بھی پیش آئیں۔یمنی دارالحکومت سے نکلنے کے بعد پاکستانیوں کے قافلے کو راستے میں پہلے یمنی فوج نے روک کر دستاویزات چیک کیں اور تلاشی کے بعد آگے جانے کی اجازت دی گئی۔یمنی فوج کے بعد حوثی قبائل نے بھی پاکستانی قافلے کو روک کرچیکنگ کے بعد الحدیدہ جانے کی اجازت دی۔قافلے میں موجود 600 پاکستانی شہریوں کو رات گئے الحدیدہ پہنچنے پرایک اسکول میں قیام کروایا گیا ہے۔دوسری جانب یمن میں پاکستان کے سفیرعرفان یوسف کا کہنا ہے کہ یہاں محصور ایک ہزار پاکستانی آئندہ 2 روز میں یہاں سے نکل جائیں گے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف















































