منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

ایف آئی اے نے ایس ای سی پی میں ریکارڈ کی تبدیلی کی تحقیقات کیلئے سرور قبضے میں لے لیا

datetime 1  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن) وفاقی تحقیقاتی ادارہ ( ایف آئی اے ) نے ایس ای سی پی میں ریکارڈ کی تبدیلی کی تحقیقات کے لئے سرور قبضے میں لے لیا ۔ذرائع کے مطابق ایس ای سی پی کے ریکارڈ میں تبدیلی کی تحقیقات کے لئے تشکیل دی جانے والی جے آئی ٹی نے ایس ای سی پی کاانٹرنیٹ سرور قبضے میں لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔ انٹرنیٹ کا تمام ریکارڈ حاصل کرنے اور تحقیقات کے لئے قبضے میں لیا گیا سرور فرانزک

لیبارٹری بھجوایا جائے گا ۔ واضح رہے کہ ایس ای سی پی میں ریکارڈ کی تبدیلی کے حوالے سے پانامہ جے آئی ٹی کی شکایت پر سپریم کورٹ جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دیا تھا ۔

ملک بھر سے مزید خبریں پڑھیں

صدر ،وزیر اعظم و دیگر کاممتاز صحافی شریف فاروق کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد (آن لائن) صدر مملکت ممنون حسین ‘ وزیر اعظم نواز شریف ‘ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ‘ چیئرمین سینیٹ رضا ربانی ‘ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف ‘ وزیر مملکت مریم اورنگزیب و دیگر وزراء سمیت اہم قومی سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے ممتاز صحافی و روزنامہ اتحاد کے چیف ایڈیٹر شریف فاروق کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ شریف فاروق ایک نڈر اور باہمت صحافی تھے جن کی قوم و ملک کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ صدر مملکت نے اللہ تعالی سے مرحوم کی بخشش اور غمزدہ خاندان کے لئے صبر وجمیل کی دعا کی ۔ وزیر اعظم ہاؤس سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ شریف فاروق قومی سرمایہ تھے جنہوں نے ہمیشہ اپنے قلم کو قومی خدمت اور عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لئے استعمال کیا ۔ وزیر اظم نے مرحرم کو قومی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء کو کبھی بھی پر نہیں کیا جا سکے گا ۔ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف ‘ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ‘ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی ‘ وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب و دیگر رہنماؤں نے بھی اپنے اپنے پیغامات میں شریف فاروق کی صحافیانہ خدمات کو سراہا اور کہا کہ ان کی وفات سے پیدا ہونے والے خلا ء کو بھی پر نہیں کیا جا سکے گا انہوں نے اللہ تعالی سے مرحوم کی مغفرت اور غمزدہ خاندان و لواحقین کے لئے صبرو جمیل کی دعا کی ۔

کوئٹہ ،مشاہدحسین سید کے والدکے ایصال ثواب کیلئے 2جولائی کوقرآن خوانی ہوگی

کوئٹہ (آن لائن)پاک چین اقتصادی راہداری سینیٹ کی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید کے والد مرحوم کرنل(ر) امجد کی روح کے ایصال ثواب کے لئے اتوار 2 جولائی کو صبح11 بجے سے دو پہر1 بجے تک پاکستان مسلم لیگ(ق) کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قبائلی شخصیت عبدالشکور مری کی رہائش گاہ فیصل ٹاؤن میں قرآن خوانی ، فاتحہ خوانی ہو گی اور لنگر بھی تقسیم کیا جائیگا جس میں پارٹی کے رہنماء کارکنوں سمیت لوگوں سے شرکت کی استدعا کی جاتی ہے۔

جمشید دستی جیل سے ڈرتے ہیں توقانون کے ساتھ پنگوں ‘ ڈراموں سے باز رہیں، شیخ آفتاب احمد

اسلام آباد /اٹک (آن لائن )وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ ایم این اے جمشید دستی بڑا ڈرامے باز ہے ، قومی اسمبلی کے بعد اپنے حلقے اور اب عدالتوں کے باہر ڈرامے شروع کر دئیے ہیں، جمشید دستی اگر جیل اور پولیس سے ڈرتے ہیں تو قانون کو ہاتھ میں مت لیں، پنگے لینے والوں کا انجام یہی ہوتا ہے، جے آئی ٹی کو سپریم کورٹ سمجھتا ہوں اس لئے اس پر کوئی بات نہیں کرونگا، اٹک میں اپنی رہائشگاہ پر ملاقات کیلئے آنے والے وفود اور صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف نے جتنے ترقیاتی منصوبے مکمل کر لئے ، بجلی کی لوڈ شیڈنگ 80فیصد تک کم کر دی اور مہنگائی و غربت کے خاتمہ کیلئے جو اقدامات کئے اس کے پیش نظر 2018 اور اس سے اگلا الیکشن بھی مسلم لیگ (ن) ہی جیتے گی جبکہ ڈگڈگی والے ڈگڈگی بجاتے رہ جائیں گے، ادھر حضرو میں ڈار گروپ کی طرف سے صحافیوں کے اعزاز میں دی جانے والی عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اگلے سال الیکشن میں منتخب ہوکر ضلع اٹک کے طلبہ و طالبات کو پنجاب یونیورسٹی کیمپس کا قیام پہلا تحفہ دینگے، سینئر صحافی نثار علی خان کے گاؤں ڈھوک شاہڈھیر کی کارپٹ سڑک کیلئے ٹینڈر ہو چکا ہے اگلے دو دنوں میں کام شروع ہو جائے گا،انہوں نے کہا کہ صحافی علاقہ کے مسائل کے حل کیلئے ہماری رہنمائی کریں، ترقیاتی منصوبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہٹیاں سے حضرو تک کارپیٹ روٹ کیلئے حکومت سے22کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کروائی ہے جس پر کام بہت جلد شروع ہوگا ۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…