جمعہ‬‮ ، 22 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار میں گنجائش سے دوگنا سے زائد اضافہ

datetime 1  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(صباح نیوز)ملک کے انٹرنیٹ بینڈ وڈتھ میں اضافے کی خاطر اسے سب سے بڑے ڈیٹا کیبل سے منسلک کردیا گیا ہے جس کے بعد ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار میں گنجائش سے دوگنا سے زائد اضافہ ہوگیا ہے اور اس نے کام کا آغاز کردیا ہے۔ملکی انٹرنیٹ کو نئی سب میرین کیبل اے اے ای ون(ایشیا، افریقہ یورپ I)، سی می وی فور کیبل کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے جس کی رفتار 1.28ٹیرا بائٹس ہے ۔اس سے قبل انٹرنیٹ سی

می وی فائیو کیبل کے ساتھ منسلک تھا جس کی رفتار1 اعشاریہ 24ٹیرابائٹس تھی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک کو چالیس ٹیرابائٹس فی سیکنڈ کیبل کے ساتھ جوڑا گیا ہے جس سے انٹرنیٹ کی لاگت میں کمی اور سپیڈ بہتر ہوگی انٹرنیٹ ٹی وی دیکھنے کے رجحان میں بھی اضافہ ہوگا۔

ٹیکنالوجی کی دنیا سے مزید خبریں پڑھیں

4 جی سپیکٹرم کی تیسری نیلامی ، لائسنس موبائل کمپنی کو مل گیا،5جی سروس کے آغاز کا بھی اعلان

اسلام آباد(آئی این پی)موبائل کمپنی موبی لنک کو4 جی سپیکٹرم کا لائسنس دیدیا گیا۔ موجودہ دور حکومت میں یہ مسلسل تیسری سپیکٹرم نیلامی ہے۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ دنیا کی ترقی کے ساتھ پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے۔ ہم ڈیجیٹل پاکستان کی جانب تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ 4 جی سپیکٹرم کی اس نیلامی سے 250 ارب روپے قومی خزانے میں جمع ہوں گے۔ جمعہ کو 4 جی سپیکٹرم لائسنس ایوارڈ کی تقریب ہوئی جس میں موبائل کمپنی موبی لنک کو 4 جی سپیکٹرم کا لائسنس دیاگیا۔ موجودہ دور حکومت میں یہ مسلسل تیسری سپیکٹرم نیلامی ہے۔ 4 جی لائسنس کی اس نیلامی سے قومی خزانے میں 250 ارب روپے جمع ہوں گے۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ دنیا کی ترقی کے ساتھ پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے۔ ہم ڈیجیٹل پاکستان کی جانب تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر مملکت انوشہ رحمن اور پی ٹی اے کو مبارکباد دیتا ہوں ۔ موبائل کمپنی نے اپنے واجبات ادا کر دئیے ہیں۔ 4 جی سپیکٹرم کی اس نیلامی سے 250 ارب روپے قومی خزانے میں جمع ہوں گے۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی سربراہی میں ڈیجیٹل پاکستان کا خواب پورا ہوتا نظر آ رہا ہے۔ گزشتہ 3 سال میں پاکستان میں 60 میگا ہرٹزسپیکٹرم متعارف ہوئے۔ پاکستان میں سپیکٹرم لائسنس کی نیلامی کو دنیا بھر میں سراہا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل پاکستان کے سفر میں میڈیا کا کردار بھی لائق تحسین ہے ۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی خصوصی معاونت پر ان کے شکر گزار ہیں۔ پاکستان 5 جی کی ٹیسٹنگ کرنے والا پہلا ملک ہو گا۔

گوگل پر 2 ارب 40 کروڑ یورو کا ریکارڈ جر مانہ

برسلز( آن لائن )یورپی یونین کے مسابقتی کمیشن نے سرچ انجن گوگل کو 2 ارب 40 کروڑ یورو کا ریکارڈ جرمانہ عائد کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے مسابقتی کمیشن کے سربراہ مارگیٹ ویسٹیگر نے بتایا کہ گوگل نے اینٹی ٹرسٹ رولز کی خلاف ورزی کی اور اپنی شاپنگ سروس دیکر غیر قانونی کام کیا اور اپنی مصنوعات کو برتر قرار دیا۔یورپی یونین کے مسابقتی کمیشن نے گوگل کو 2 ارب 40 کروڑ یورو جرمانہ عائد کرتے ہوئے اپنا طرز عمل ٹھیک کرنے کیلئے 90 دن کی مہلت بھی دی ہے۔واضح رہے یورپین کمیشن کی جانب سے کسی بھی کمپنی پر عائد کیا جانے والا یہ تاریخ کا سب سے بھاری جرمانہ ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…